• صارفین کی تعداد :
  • 5463
  • 12/14/2013
  • تاريخ :

ايران ميں کھيل کي تاريخ

ایران میں کھیل کی تاریخ

پرانے زمانے ميں مشرقي ممالک کے درميان ايران وہ واحد ملک تھا جو ذہني تعليم کے ساتھ جسماني تندرستي پر بھي خاص نظر رکھتا تھا کيونکہ وہ اس بات سے آگاہ تھے کہ طاقتور فوجي قوت بننے  کے ليےذہني قابليت کے ساتھ ساتھ جسماني طور پر بھي مضبوطي انتہائي ضروري ہے ہے تاکہ اس فوجي قوت سے ملک کي سرحدوں کو محفوظ رکھا جا سکے- ہرودوت،مشہور يوناني مورخ، نے لکھاہے: ايراني لڑکے پانچ سال کي عمر سے بيس سال کي عمر تک تين چيزيں سيکھتے تھے:

1- گھڑسواري

2-تيراندازي

3-سچ بولنا

ايرانيوں کا خيال تھا کہ وہ  جسماني تربيت کے ذريعے سے نہ صرف اپنے آپ کو مضبوط بنا سکتے تھے بلکہ کمزوروں کي مدد کرنے کے بھي قابل ہوسکتے تھے-  اس ليے طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ ايک اچھا پہلوان بننا اخلاقي قدروں ميں شامل تھا اور سماج ميں اچھے اور نامور پہلوانوں کو اعليٰ درجہ ديا جاتا تھا-

خواتين اور کھيل

معاشرے کا نصف حصہ خواتين پر مشتمل ہے اور مختلف جہات سے ان کي اہميت بھي موجود  ہے- کھيلوںکو خواتين کے امور ميں بہت اہم  سمجھا جاتا تھا بلکہ اب تو اس کي اہميت اور بھي بڑھ گئي ہے- عالمي سطح پر خواتين پيشہ ورانہ اور  جزوي حيثيت سے مختلف کھيلوں ميں مصروف رہتي  ہيں- ليکن اگر مجموعي طور پر ان کا جائزہ ليا جائے تو کچھ  خواتين وہ ہيں جو کہ کلي طور پر مختلف قسم کے کھيلوں کي سرگرميوں ميں حصہ ليتي ہيں  اور ان کي صحت عام طور پر بہت ہي اچھي رہتي ہے- جبکہ کچھ خواتين صرف اپني صحت وتندرستي کے حوالے سے فکرمند رہتي ہيں  اور ہلکي پھلکي ورزش  کےذريعے يہ مقصد حاصل کرتي ہيں- جبکہ ان ميں ايک گروہ تو کھيلوں سے بالکل ہي دور رہتا ہے- کھيلوں کي تاريخ پر نظر ڈالنے سے ہميں پتا چلتاہے  کہ پراني تہذيبيں تشکيل پانے کے ساتھ ساتھ کھيلوں کےبھي مختلف روپ وجود ميں آتےرہےہيں مگر اس بات کو نظرانداز نہيں کيا جا سکتا کہ شروع سے ہي صرف مرد  مختلف کھيل کھيلتےتھے- پرانے معاشروں ميں خواتين کو کھيلنے سے منع کيا جاتاتھا- يہ پابندياں کھيل تک محدود نہيں تھيں بلکہ سماجي اور مذہبي رسومات ميں بھي خواتين کو حصہ لينے نہيں ديا جاتا  تھا-اس قانون پر اس قدر زور ديا جاتاتھا کہ اگر کوئي خلاف ورزي کرتا تو اسے سخت سے سخت سزائيں دي جاتي تھي- ايسے قوانين اور پابنديوں کي بناپر کھيلوں سے رغبت رکھنے والي خواتين نے اپنے لئے ايک پوشيدہ گروہ بنايا جس ميں  خواتيں کھلاڑيوں کے ليے خاص خاص مقابلے منعقد کيے جاتے تھے-

ہيپوہريا پہلي خاتون کھلاڑي تھي جنھوں نے اپني ان تھک کوششوں کي بدولت ايسي قوانين کو توڑ کر يونان کے کھيلوں ميں آگے آنے والي خواتين کے لئے  راستہ ہموار  کيا- يوں وقت کے ساتھ ساتھ  عالمي مقابلہ ميں خواتين کھلاڑيوں کي تعداد ميں اضافہ ہونے لگا- (جاري ہے)


متعلقہ تحریریں:

کھڑے ہو کر کام کرنا اور اچھي صحت

کھڑے ہو کر کام کرنے ميں افاديت