• صارفین کی تعداد :
  • 554
  • 12/15/2013
  • تاريخ :

جنوبي افريقہ کے سابق صدر نيلسن منڈيلا

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا

جنوبي افريقہ کے سابق صدر نيلسن منڈيلا اور نسل پرستي کے خلاف جدو جہد کرنےوالا ايک مثالي کردار براعظم افريقہ ميں لاکھوں سياہ فاموں کے درميان سے اس دنيا سے رخصت ہو گيا - نيلسن منڈيلا طويل بيماري کے بعد پانچ دسمبر کو 95 سال کي عمر ميں جوہانسبرگ ميں انتقال کر گئے - جنوبي افريقہ کےصدر جيکب زوما نے منڈيلا کي حيات کے آخري ايام ميں کہا تھا کہ جنوبي افريقہ کے تمام لوگوں کو اس تلخ حقيقت کو تسليم کرناچاہئۓ کہ نلسن منڈيلا ہميشہ زندہ نہيں رہيں گے ان کي جسماني حالت ستمبر کے مہينے سے بہت نازک ہے اور ڈاکٹروں کے کہنے پر انہوں نے جوہانسبرگ ميں ہي اپني رہائشگاہ پر زندگي کے آخري تين ماہ گذارے -

اس دوران نسل پرستي کے خلاف جنوبي افريقہ کے عوام کي جدو جہد کے ہيرو نيلسن منڈيلا نے اپني زندگي کے آخري ايام ايسي حالت ميں گذارے کہ ساري دنيا کے عوام تشويش کے عالم ميں ان کي جسماني حالت سے متعلق خبريں ذرائع ابلاغ  کے ذريعے معلوم  کررہےتھے  - اس وقت بھي صرف افريقي ہي عوام نہيں جو نسل پرستي کے خلاف  اور آزادي کے حصول کے لئے جدو جہد کرنے والے ہيرو کے کھودينے پر سوگوار ہيں بلکہ آج دنيا کے گوشہ و کنار ميں سبھي اس مرد مجاہد اور عظيم انسان کي موت پر غمزدہ ہيں ايسي شخصيت جو آئندہ صديوں ميں ان افراد کے لئے نمونۂ عمل قرارپاسکتي ہےجو آزادي کے حصول کي راہ ميں اپني جان نچھاور کرنے کو تيار ہيں -

نيلسن منڈيلا جو 18 جولائي 1918 کو جنوبي افريقہ کے علاقے ترانسکي ميں پيداہوئے ، اپني زندگي بہت زيادہ نشيب وفراز ميں گذاري - وہ ايک قانونداں تھے اور 1944 ميں جنوبي افريقہ پر حکمفرما نسل پرستي کے خلاف سياسي سرگرمياں انجام دينے کے مقصد سے افريقن نيشنل کانگريس (a,n,c )  ميں شامل ہو گئے -جنوبي افريقہ کي سرزمين پر ہالينڈ نژاد سفيد فام بوئير سامراج نے تقريبا ساڑھے تين سو سال تک حکومت کي - نو آبادياتي نظام کے تحت اس سياہ فام اکثريت کے ملک ميں ، سفيد فام کي اقليت کي حکمراني تھي اورسياہ فاموں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑے جاتے تھے، ان کے ساتھ جانوروں سے بھي بدتر سلوک کيا جاتا تھا، انہيں کسي قسم کا کوئي حق حاصل نہ تھا بلکہ انساني بنيادي حقوق سے بھي وہ محروم تھے-    ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

حسان اللقيس 

قائد ملت بہادر يار جنگ