• صارفین کی تعداد :
  • 547
  • 12/28/2013
  • تاريخ :

لبنان ، بيروت دھماکے پر حزب اللہ کارد عمل

لبنان ، بیروت دھماکے پر حزب اللہ کارد عمل

 ارنا کي رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کل ايک بيان جاري کرکے بيروت ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کي کہ جس ميں اس ملک کے سابق وزير خزانہ محمد شطح سميت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ، مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے صرف لبنان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا اور مزاحمت ، تمام لبنانيوں سے مطالبہ کرتي ہے کہ وہ فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کريں - حزب اللہ نے اپنے بيان ميں اس امر پر تاکيد کرتے ہوئے کہ ان دھماکوں نے لبنان کي قومي وحدت کو نشانہ بنايا ہواہے کہا کہ حزب اللہ اس قسم کي جارحانہ کاروائيوں کا مقصد لبنان کو تباہ کرنا قرار ديتي ہے - در ايں اثناء اس ہفتے ، لبنان کي نماز جمعہ کے خطباء نے بھي بيروت کے دہشت گردانہ دھماکے کو دشمنوں کي خدمت قرار ديتے ہوئے کہا کہ صہيوني عناصر ان دھماکوں سے بہت خوش ہيں

 اس سے قبل لبناني حکام منجملہ وزير اعظم نجيب ميقاتي ، وزير خارجہ عدنان منصور اور وزير دفاع فائز غصن نے بھي بيروت کے دہشت گردانہ حملے کا مقصد لبنان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا قرار ديا ہے -لبنان ميں شام کے سفير علي عبد الکريم نے بھي اس دہشت گردانہ کاروائي کے بعد اعلان کيا کہ ان کاروائيو ں کا مقصد لبنانيوں کے درميان اختلافات ڈالنا ہے

واضح رہے کہ کل لبنان کے دارالحکومت بيروت ميں ہونے والے دھماکے ميں اس ملک کے سابق وزير خزانہ سميت آٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمي ہوگئے -


متعلقہ تحریریں:

ہندوستان اور امريکہ کے درميان بڑھتي کشيدگي

بارک اوباما، ايرانيوں کا اعتماد بحال کئے جانے کي ضرورت