• صارفین کی تعداد :
  • 2925
  • 1/4/2014
  • تاريخ :

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ پنجم )

شہادت امام رضا علیہ السلام کے بارے میں مختلف آراء ( حصّہ پنجم )

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء (حصّہ اوّل)

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ دوّم )

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ سوّم )

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ چہارم )

ہم يہاں ان ياوہ گوئيوں پر تبصرہ نہيں کرتے بلکہ اپنے قارئين سے تبصرہ کرنے کي درخواست کرتے ہيں؛ کتني عجيب ہيں يہ باتيں اور ايک اہل قلم کا مقام کتنا اونچا ہوتا ہے ان بے قدر و قيمت باتوں سے؟

اتنا بتانا البتہ ضروري ہے کہ ائمۂ معصومين عليہم السلام کھانے پينے اور ديگر دنياوي امور ميں نہايت متوازن تھے اور ان کے زہد و پارسائي کا تو دشمن بھي انکار نہيں کرسکتے اور پھر وہ تمام علوم و فنون کے امام تھے اور انہيں حدود کا علم تھا اور يقينا کوئي عام سا عقلمند شخص بھي کھانے پينے ميں زيادہ روي کے انجام سے بخوبي واقف ہوتا ہے اور کبھي بھي خودکشي نہيں کرتا چہ جائےکہ وہ فرد ايک امام معصوم ہو-

تاہم ايسي باتيں لکھنے کا سبب تعصب اور حقائق سے اعلانيہ چشم پوشي کے سوا کچھ بھي نہيں ہے اور کوئي بھي با ضمير اہل قلم ايسے امام سے ايسے سخيف عمل کي نسبت نہيں دے سکتا- اور پھر ہم بھي اتنے زماني فاصلے کے باوجود اپني عقل و ضمير کي طرف رجوع کريں تو ايسي ياوہ سرائيوں کي تصديق نہيں کرسکتے کيونکہ کسي امام کے بارے ميں ايسي کوئي صفت کسي بھي دوست يا دشمن نے ذکر نہيں کي ہے-

امام رضا عليہ السلام کي شہادت کے بارے ميں مختلف آراء:

مذکورہ بالا رائے کو کوئي بھي علمي اہميت حاصل نہيں ہے کيونکہ وہ امام عليہ السلام کي زندگي کے حالات ميں غور کرنے سے آپ (ع) کي سيرت کا بخوبي اندازہ ہوتا ہے چنانچہ ہم نے اس رائے کو شہادت کے بارے ميں مختلف آراء ميں شامل نہيں کيا-

ديگر مۆرخين نے مختلف آراء بيان کي ہيں جو ناہماہنگ ہيں اور ان کے نقطہ ہائےنظر ميں وحدت کا فقدان ہے جس کي طرف آنے والي سطروں ميں اشارہ ہوگا-

* بعض مورخين نے صرف اس حادثے کي رپورٹ دي ہے اور اس کي کيفيت اور اسباب و عوامل کي طرف اشارہ نہيں کيا ہے اور صرف بر سبيل تردد متذکر ہوئے ہيں کہ «کہا جاتا ہے کہ آپ (ع) کو زہر ديا گيا اور آپ (ع) انتقال کرگئے»- جيسا کہ يعقوبي نے اپني تاريخ کي جلد دوئم کے صفحہ 80 پر اشارہ کيا ہے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

شہادت امام رضا عليہ السلام کے اہم نکات

امام رضا (عليہ السلام) کي زيارت کي فضيلت