• صارفین کی تعداد :
  • 659
  • 1/4/2014
  • تاريخ :

پاکستان، کراچي کے بگڑتے حالات

پاکستان، کراچی کے بگڑتے حالات

 پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچي کے مختلف علاقوں ميں ہونے والي فائرنگ ميں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے-پوليس ذرائع کے مطابق گلشن اقبال ميں نا معلوم افراد کي فائرنگميں 2 افراد مارے گئے- واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائي کي اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر ديئے- اس سے قبل رات گئے گلشن اقبال مسکن چورنگي پر نا معلوم موٹر سائيکلوں نے اندھا دھند فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمي ہوئے-پوليس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائيکلوں پر سوار تھے جن کي تعداد چھ بتائي گئي ہے- دوسري جانب سہراب گوٹھ اور گلشن حديد ميں فائرنگ کے واقعات ميں 2 افراد لقمہ اجل بنے- ادھر بلديہ ٹاون سے بھي ايک لاش ملي ہے-واضح رہے کہ پاکستان کے شہر کراچي کے حالات ايسي حالت ميں بگڑتے جارہے ہيں کہ اس شہر ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ميں حال ہي ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مقامي حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کي جانب سے مسلح دہشتگردوں کي گرفتاري اور يا دہشتگردانہ واقعات کي روک تھام کيلئے موثر اقدامات عمل ميں نہيں لائے گئے ہيں-


متعلقہ تحریریں:

معروف ذاکر اہليبيت علامہ ناصر عباس ملتاني کي شہادت

چين کي پولس نے 14 "ايغور" مسلمانوں کو قتل کرديا