• صارفین کی تعداد :
  • 557
  • 1/5/2014
  • تاريخ :

ترکي، اردوغان سے ايران کے وزير خارجہ کي ملاقات

ترکی، اردوغان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے اپنے دورۂ ترکي ميں اس ملک کے وزيراعظم رجب طيب اردوغان سے ملاقات کي- اس ملاقات ميں فريقين نے حاليہ مہينوں کے دوران ايران اور ترکي کے دو طرفہ تعلقات و تعاون کي توسيع کيلئے عمل ميں لائے جانے والے اقدامات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے ترکي کے وزير اعظم کے آئندہ دورۂ تہران پر تبادلۂ خيال کيا- فريقين نے اسي طرح سنہ دو ہزار پندرہ تک ايران اور ترکي کي تجارت کي شرح، تيس ارب ڈالر تک پہنچائے جانے کے عزم کا اظہار کيا اور ترکي ميں رواں مہينے ميں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادي کميشن کے چوبيسويں اجلاس کے انعقاد کا خير مقدم کيا- اس ملاقات ميں ايران کے وزير خارجہ اور ترکي کے وزيراعظم نے علاقے کے مختلف مسائل منجملہ شام، عراق، افغانستان اور مصر کے بارے ميں بھي گفتگو کي-اس سے قبل محمد جواد ظريف نے انقرہ ميں اپنے ترک ہم منصب احمد داۆد اوغلو سے ملاقات ميں علاقے کے دو بااثر ملکوں کي حيثيت سے ايران اور ترکي کے بڑھتے ہوئے تعلقات کي اہميت پر تاکيد کي-


متعلقہ تحریریں:

وبابي طاقتيں اور شيعوں کا قتل

جنيوا ٹو کانفرنس، ايراني شرکت کے بغير ناکام