• صارفین کی تعداد :
  • 641
  • 1/8/2014
  • تاريخ :

امريکہ: عراق ميں بد امني کا اصلي عامل

 امریکہ: عراق میں بد امنی کا اصلی عامل

عراق ميں اقوام متحدہ کےانسان دوستانہ امور کے کوڈينيٹر نے امريکہ کو عراق ميں فرقہ وارانہ تشدد اور حاليہ بد امني کا حقيقي عامل قرار ديا ہے- "ڈنيس ھاليڈي" نے پريس ٹي وي کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ 2003 ميں عراق پر فوجي حملے کي وجہ سے اس ملک ميں رونما ہونے والے تمام بحرانوں اور بدامني کا ذمہ دار ہے- عراق ميں اقوام متحدہ کےانسان دوستانہ امور کے کوڈينيٹر نے مزيد کہا کہ امريکہ نے 2003 ميں عراق پر حملے کے بعد سے ہي اس ملک ميں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دي ہے اور اس سے قبل عراق ميں اس طرح کا کوئي مسئلہ درپيش نہيں تھا اور عراق کے باشندے پر امن طور پر زندگي بسر کررہے تھے- دوسري جانب عراق کي پارليمنٹ کے رکن "علي الشلاہ" نے سعودي عرب کے العربيہ چينل کے ساتھ انٹرويو ميں اس ٹي وي چينل پر عراق ميں بد امني کو ہوا دينے اور اس ملک کے رائے عامہ کے اذہان خراب کرنے کا الزام عائد کيا ہے-


متعلقہ تحریریں:

بحرين کي عوام کو بالآخر کاميابي ہو گي

لبنان ، بيروت دھماکے پر حزب اللہ کارد عمل