• صارفین کی تعداد :
  • 997
  • 1/11/2014
  • تاريخ :

ايراني مذاکرات کار، اسلامي انقلاب کے اقدار، کو اولين ترجيح ديں

ایرانی مذاکرات کار، اسلامی انقلاب کے اقدار، کو اولین ترجیح دیں

تہران کي مرکزي نماز جمعہ آيت اللہ موحدي کرماني کي امامت ميں ادا کي گئي- خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں ايران کي مذاکرات کار ٹيم کو نصحيت کي کہ ہوشياري اور ملت ايران کے مفادات کے دائرے ميں قدم اٹھائے- آيت اللہ موحدي کرماني نے جينوا ميں جاري ايٹمي مذاکرات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايراني مذاکرات کار ٹيم کو اسلامي انقلاب کے اقدار اور اسلامي عزت و سربلندي کو اولين ترجيح دينا چاہيے- انہوں نے کہا کہ ملت ايران ايٹمي مذاکرات ميں مکمل شفافيت کي خواہاں ہے اور ايراني ٹيم کو مد مقابل کي توسيع  پسندي کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہنا چاہيے- خطيب جمعہ تہران نے کہاکہ امريکہ، شام کے بارے ميں جينوا ٹو کانفرنس ميں اعلي سطح پر ايران کي شرکت کي مخالفت کررہا ہے لھذا ايران جيسے بڑے اور بااثر ملک کے شايان شان نہيں ہے کہ وہ جينوا ٹو جيسي عالمي کانفرنس ميں حاشيے پر رہے- خطيب جمعہ تہران نے اسلامي ملکوں بالخصوص عراق و شام ميں تکفيري دہشتگردوں کي بڑھتي ہوئي سرگرميوں کے بارے ميں کہا کہ عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں اور آزاد ضمير انسانوں کو چاہيے کہ وہ تکفيري مجرموں کي ماہيت سے اھل عام کو آگاہ کريں- آيت اللہ موحدي کرماني نے کہا کہ بعض ملکوں ميں شيعہ مسلمانوں کا قتل عام شيعہ مسلمانوں کے خلاف سعودي حکام کے پروپگينڈوں کا نتيجہ ہے- انہوں نے کہاکہ عصر حاضر ميں يہ تکفيريوں کے جرائم ميں نئے باب کا اضافہ ہے- آيت اللہ موحدي کرماني نے شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کي کاميابي اور بہت سے علاقوں کو تکفيري دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا خيرمقدم کيا- انہوں نے عراق کے صوبہ االانبار ميں قبائل کي جانب سے فوج کي حمايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اميد کا اظہار کيا کہ عراق اور شام کي قوموں کي کوششوں سے علاقے ميں امن قائم ہوجائے گا-


متعلقہ تحریریں:

جنيوا ٹو کانفرنس، ايراني شرکت کے بغير ناکام

ايران کا ايٹمي پروگرام قانون کے دائرے ميں