• صارفین کی تعداد :
  • 730
  • 1/11/2014
  • تاريخ :

شام: سعودي مفتيوں کے تخريبي کردار پر احتجاج

شام: سعودی مفتیوں کے تخریبی کردار پر احتجاج

اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندہ دفتر نے ايک بيان جاري کرکے شام ميں سعودي عرب کے وہابي مفتيوں کے تخريبي کردار اور ان کي جانب سے ملت شام کے قتل عام کےلئے دہشتگردوں کو اکسانے کے اقدامات پر احتجاج کيا ہے- اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندہ دفتر نے اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون اور سلامتي کونسل کے عبوري صدر زيد بن رعد کو خطوط بھيج کر اس بات پر شديد احتجاج کيا ہےکہ سعودي عرب کے وہابي مفتي شام ميں سرگرم عمل دہشتگردوں کو شامي قوم کے قتل عام کے لئے اکسارہے ہيں- ان خطوط ميں کہا گيا ہےکہ سعودي عرب کے سترہ وہابي مفتي شام ميں سرگرم عمل تکفيري دہشتگردوں کو عوام کے قتل عام کے لئے اشتعال دلا رہے ہيں- ان خطوط ميں کہا گيا ہے کہ وہابي مفتي سعودي عرب کي مسجدوں ميں اپني تقريروں ميں دہشتگردوں کو ملت شام کے قتل عام پر اکساتے ہيں- درايں اثنا شام کي  پارليمنٹ کے ايک رکن رامي صالح نے کہا ہےکہ آل سعود کي حکومت دہشتگردي کي بنيادوں پر استوار ہے- رامي صالح نے فارس نيوز سے گفتگو ميں کہا کہ آل سعود علاقے ميں دہشتگردي کي حمايت کررہي ہے اور آل سعود کو دہشتگردي کي حمايت سے روکنے کےلئے اس پر عالمي دباۆ ڈالا جانا ضروري ہے- رامي صالح نے کہا کہ آل سعود کي حکومت علاقے ميں امريکہ کي دوغلي پاليسيوں پر عمل کررہي ہے اور آل سعود کے حامي منجملہ تکفيري دہشتگرد صيہوني حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے علاقے ميں بدامني پھيلارہے ہيں- شام کي پارليمنٹ کے اس رکن نے کہا کہ امريکہ سعودي عرب اور تکفيري دہشتگردوں کو کو کٹھ پتليوں کي طرح استعمال کررہا ہے اور اس کا ھدف علاقے ميں فرقہ واريت پھيلانا ہے-


متعلقہ تحریریں:

خطيب جمعہ تہران : امريکہ ملت ايران کا سب سے بڑا دشمن

بارک اوباما، ايرانيوں کا اعتماد بحال کئے جانے کي ضرورت