• صارفین کی تعداد :
  • 742
  • 1/28/2014
  • تاريخ :

ايران، شامي عوام اپنے مستقبل کا فيصلہ کريں

گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات

 اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير حارجہ محمد جواد ظريف نے تاکيد کے ساتھ کہا ہے کہ اس بات کي ضرورت ہے کہ شامي عوام، انتخابات کے ذريعے اپنے ملک کے مستقبل کا فيصلہ خود کريں- ايران کے وزير خارجہ نے تہران ميں فرانس کے سابق وزير خارجہ دوشارٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شام ميں خونريزي کے خاتمے اور اس ملک کا بحران سياسي طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ذريعے مسئلے کو حل کيا جا سکتا ہے-محمد جواد ظريف نے علاقے ميں رونما ہونے والي تبديليوں کا ذکر کرتے ہوئے علاقائي ملکوں کے ہاتھوں امن کے تحفظ پر بھي تاکيد کي-انھوں نے کہا کہ ايران، خليج فارس کي اجتماعي سلامتي کيلئے پہلے ہي ايک فارمولہ پيش کر چکا ہے جو ابھي بھي موثر ہے جس ميں کچھ اور نکات شامل کئے جانے کي گنجائش موجود ہے-اس ملاقات ميں فرانس کے سابق وزير خارجہ نے بھي ايران کو ايک بااثر ملک قرار ديتے ہوئے علاقائي و عالمي سلامتي ميں ايران کے کردار کي اہميت پر تاکيد کي-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

شام ميں سرگرم بيروني طاقتيں

وہابيت کے پھيلاۆ پر انتباہ