• صارفین کی تعداد :
  • 784
  • 1/31/2014
  • تاريخ :

دھشتگردي کے حوالے سے امريکہ دوغلے پن کا شکار

دھشتگردی کے حوالے سے امریکہ دوغلے پن کا شکار

عراق کے وزير اعظم نے دھشتگردي کے حوالے سے واشنگٹن کے دوغلے مواقف پر کڑي تنقيد کي ہے- ہمارے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق عراق کے وزيراعظم "نوري مالکي" نے شام ميں مسلح افراد کو ہتھيار فراہم کرنے کے امريکي فيصلے اشارہ کرتے ہوئے ، اس فيصلے کو دھشتگردي کي حمايت کے مترادف قرار ديا- عراق کے وزيراعظم نے مزيد کہا کہ امريکہ کا يہ اقدام درحقيقت عراق ميں القاعدہ و دھشتگردي کي حمايت ہے کيونکہ عراق و شام کے دھشتگردوں کے درميان رابطے موجود ہيں- "نوري مالکي" نے امريکہ کے موقف کو متضاد قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايک طرف اعلان کيا جاتا ہے کہ عراق ميں دھشتگردي کے خلاف جدوجہد کي حمايت کي جارہي ہے اور دوسري طرف شام ميں دھشتگردوں کو ہتھيار فراہم کيئے جارہے ہيں- عراق کے وزيراعظم نے فلوجہ ميں دھشتگردوں کے ساتھ اس ملک کي حکومت کے مقابلے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ ميں دھشتگردوں کے خلاف کاري ضرب لگانے کا وقت آن پہنچا ہے، اور فلوجہ کے عوام سے توقع ہے کہ وہ دھشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں-


متعلقہ تحریریں:

اوباما کا خطاب، عالمي رائے عامہ کي نفرت کم کرنے کي کوشش

ايران ميں آئي اے اي اے کے معائنہ کار