• صارفین کی تعداد :
  • 692
  • 2/9/2014
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف  تکفيري سازش

وهابيت

1979 ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي ، دنيا ميں چند صديوں کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات ميں سے ايک ہے - دوسري عالمي جنگ کے بعد سے ايران کے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے زمانے تک دنياميں رونما ہونے والي تمام سياسي و سماجي تبديليوں کا  دو مکاتب فکر  کميونزم  اور ليبر ازم کے قالب ميں جائزہ ليا جا سکتا ہے ليکن ايران کے انقلاب نے حقيقي اسلامي ماہيت کے ساتھ يہ ثابت کرديا کہ يہ عظيم الہي دين ، تاريخ کے ايک عظيم ترين انقلاب کے ظہور کي توانائي اور صلاحيت رکھتا ہے - يہ توانائي اس امر کا باعث بني کہ بہت سي آزادي کي تحريکوں خاص طور پر ايشياء اور افريقہ ميں رونما ہونے والي تحريکوں نے اپني توجہ ايران اور اسلامي آئيڈيولوجي  پر مرکوز کي - اور بڑي مسلم آبادي والےملکوں ميں اس پر بہت زيادہ توجہ دي گئي - ايران کے اسلامي انقلاب کي اہميت اس حد تک ہے کہ امريکي محقق "گراہم فولر"  ايران کو  "قبلۂ عالم"  اور پرفيسرروح اللہ زماني اسے  " حساس دوراہے " سے تعبير کرتے ہيں - جان اسپوزيٹو (john Esposito ) " انقلاب اسلامي اور اس کا عالمي انعکاس " نامي کتاب ميں لکھتے ہيں " ايران نے پہلا کامياب سياسي انقلاب دنيا کے سامنے پيش کيا - ايسا انقلاب جو اسلام کے نام  اور اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ ، شيعہ عقائد اور نظريات کي بنيادپر ، اسلام پسند قيادت پر استوار ہے اور دنيا کے تمام مسلمانوں نے جس کے سبب اپنے حقيقي مقام و منزلت کو پا ليا اور بڑي طاقتوں کے تسلط سے رہائي حاصل کي -اور اس انقلاب نے مختلف پہلوۆں سے عالم اسلام پر اثر مرتب کيا ہے -

 ايسے عظيم انقلاب کے وسيع علاقائي اور غير علاقائي اثرات کے سبب اس کے دشمن بھي وسيع پيمانے پر ہيں - عالمي طاقتوں اور اس کے اتحادي ممالک نے جواسلامي انقلاب کو اپني تسلط پسندانہ پاليسيوں کے لئے سنجيدہ خطرہ سمجھ رہے تھے اسي ابتدائے انقلاب سے ہي اسلامي انقلاب کے خلاف دشمنانہ موقف اختيار کرليا - ان ملکوں نے ايران کے عوامي انقلاب کي کاميابي کے آغاز سے ہي اس نو خيز انقلاب کو اکھاڑ پھينکنے ميں کوئي دريغ نہيں کيا - اور اسي سلسلے ميں متعدد فوجي کودتا ، انقلاب کے ممتاز رہنماۆں کا قتل ، ايران کے مختلف علاقوں ميں عليحدگي پسند گروہوں کي حمايت ، اقتصادي بائيکاٹ اور آخرکار صدام حکومت کي حمايت کے ساتھ ہي ايران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کا مسلط کرنا وہ جملہ اقدامات ہيں جنہيں مغربي حکومتوں نے امريکہ کي سرکردگي ميں ايران کے اسلامي جمہوري نظام کو اکھاڑ پھينکنے کے لئے انجام ديئے -ليکن اسلامي انقلاب کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے تسلط پسند طاقتوں کا کوئي حربہ کارگر نہيں ہوا بلکہ  اس کے برعکس اسلامي انقلاب کے خلاف دشمنانہ اقدامات سے عوام ميں مزيد اتحاد اور يکجہتي پيدا ہوئي اور ايران کے اسلامي جمہوري نظام کي بنياديں پائيدار اور مستحکم ہوئيں - اسلامي انقلاب کے دشمنوں نے ان اقدامات ميں ناکامي کے بعد کوشش کي کہ ايران کے اسلامي انقلاب کے مخالف اور انتہا پسند دھڑوں کي حمايت کے ذريعے اسلام اور اسلامي جمہوريۂ ايران کے چہرے کو علاقے اور اقوام عالم کي نظر ميں بگاڑ کر پيش کريں- ( جاري ہے )

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

پاکستان:فوجي آپريشن، ستّر ہزار سے زائد افرد بے گھر

پاکستان: کوئٹہ تفتان راستہ زائرين کے لئے بند