• صارفین کی تعداد :
  • 7238
  • 3/2/2014
  • تاريخ :

ايک بہترين  ويکسين ميں کونسي  خصوصيات کا ہونا ضروري ہے ؟

ایک بہترین  ویکسین میں کونسی  خصوصیات کا ہونا ضروری ہے ؟

1-  ويکسين کو محفوظ ہونا چاہيۓ يعني  ايسا نہيں ہو کہ اس کو استعمال کرنے سے متعلقہ شخص ميں کوئي بيماري وجود ميں آۓ -

2- ويکسين کي  قابل اعتماد کارکردگي  يعني  اس ويکسين ميں بيماري کو روکنے کي صلاحيّت موجود ہو -

3-  کم قيمت ہو يعني اس کي قيمت اس حد تک ہوني چاہيۓ کہ معاشرے کا ايک عام فرد اسے آساني سے خريدنے کي  طاقت رکھتا ہو -

 

* کن بيماريوں کے خلاف ويکسين دريافت ہو چکي ہے ؟

اب تک تقريبا 25 بيمارياں ايسي ہيں جن کي ويکسين دريافت  ہو چکي ہے مثال کے طور پر چيچک ، پوليو، ٹي بي ، يرقان ، فلو وغيرہ وغيرہ -

 

* بعض بيماريوں کے خلاف ويکسين کي تياري ميں کاميابي نہيں ہو رہي ہے - اس کي کيا وجہ ہے ؟

اس کي وجہ  يہ ہوتي ہے جن بيماريوں کے خلاف ويکسين تيار نہيں ہو پا رہي ہے ان کے جراثيم ايک خاص مدّت کے بعد اپني شکل تبديل کر ليتے ہيں يعني بنيادي وراثتي اکائي ميں تبديلي رونما ہوتي ہے - ان بيماريوں ميں ڈينگي ، مليريا  اور ايڈز سب سے اہم بيمارياں ہيں -

 

* قوّت مدافعت کے لحاظ سے کون سي ويکسين اچھي ہے ؟

اگر قوّت مدافعت کے لحاظ سے ويکسين کا جائزہ ليا جاۓ تو کمزور اور زندہ جراثيموں سے تيار ہونے والي ويکسين بہتر ہے - اس کي وجہ يہ ہے کہ اس ميں بڑے پمانے پر قوّت مدافعت ہوتي ہے اور  تھوڑي مقدار ميں طولاني مدّت کے ليۓ جسم ميں بيماري کے خلاف مدافعت پيدا کرتي ہے -

اس طرح کي ويکسين کے دوسرے فوائد يہ بھي ہوتے ہيں کہ يہ کم قيمت ہوتي ہے اور مدافعاتي نظام کو تقويت بخشتي ہے -

 

 * کونسي بيمارياں ايسي ہيں جن کو ويکسين کي  ايجاد کے بعد کنٹرول کر ليا گيا ہے :

ان بيماريوں ميں چيچک ، پوليو ،خسرہ ، کالي کھانسي ، يرقان  وغيرہ وغيرہ ايسي بيمارياں ہيں جو ماضي ميں بہت جان ليوا ہوا کرتي  تھيں مگر موجودہ دور ميں ان کا آساني سے علاج کر ليا جاتا ہے - (ختم شد)

 

تحرير : ڈاکٹر سيد اسداللہ ارسلان

پشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

 


متعلقہ تحریریں:

کھڑے ہو کر کام کرنے ميں افاديت

کندھے کا جام ہونا