• صارفین کی تعداد :
  • 595
  • 3/1/2014
  • تاريخ :

ہندوستان، نئي دہلي ميں جواد ظريف - سلمان خورشيد ملاقات

 نئی دہلی میں جواد ظریف - سلمان خورشید ملاقات

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے نئي دہلي ميں ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد سے ملاقات کي- اس ملاقات ميں ايران اور ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کي توسيع اور مختلف شعبوں ميں تعاون کے فروغ کے بارے ميں تبادلۂ خيال کيا گيا-اس ملاقات ميں ايران کے وزير خارجہ نے دونوں ملکوں کے تاريخي تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فريقين کے درميان مختلف شعبوں منجملہ سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں تعاون کي توسيع کي ضرورت پر تاکيد کي-محمد جواد ظريف نے انتہا پسندي کو علاقائي ملکوں کيلئے ايک اہم مسئلہ قرار ديا اور اس مشکل کا  خاتمہ کرنے کيلئے اس شعبے ميں بھي تعاون کي ضرورت پر زور ديا- اس ملاقات ميں ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے بھي ايران کو علاقے کا اہم اور بااثر ملک قرار ديتے ہوئے علاقے کے مختلف مسائل کے حل ميں تہران اور نئي ہلي کے تعاون اور مثبت کردار کي اہميت پر زور ديا- انھوں نے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان طے پانے والے جوہري سمجھوتے پر اظہار خوشي کرتے ہوئے تاکيد کے ساتھ کہا کہ ہندوستان، اين پي ٹي کے دائرے ميں جوہري توانائي کے پرامن استعمال کے بارے ميں ايران کے موقف کي ہميشہ حمايت کرتا رہا ہے-سلمان خورشيد نے مختلف شعبوں ميں تعاون کيلئے ہندوستان کي دلچسپي و آمادگي کا بھي اعلان کيا-

 


متعلقہ تحریریں:

ايران ميں دفاعي شعبے کي ترقي داخلي توانائيوں کا نتيجہ

سعودي عرب ميں شيعہ مسلمانوں پر مظالم