• صارفین کی تعداد :
  • 743
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

کراچي: کالعدم لشکر جھنگوي کے دو دہشتگرد گرفتار

 کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد گرفتار

 پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچي کے علاقے کورنگي ميں سي آئي ڈي پوليس نے ايک مقابلے ميں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے- سي آئي ڈي پوليس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوي سے ہے-تفصيلات کے مطابق کراچي کے علاقے کورنگي ميں سي آئي ڈي پوليس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظيم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے- سي آئي ڈي انسداد فرقہ وارانہ سيل کے انچارج فياض خان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق لشکر جھنگوي سے ہے- گرفتار دہشت گرد مشتاق شاہ شيرازي اور محبوب عالم عرف مدني نے شاہ فيصل کالوني، قائد آباد اور شرافي گوٹھ سميت کئي ديگر علاقوں ميں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کرکے کسٹم افسر سميت متعدد افراد کو قتل کيا- فياض خان کے مطابق دورانِ تفتيش دونوں دھشتگردوں  نے انکشاف کيا کہ قتل کرنے کا ٹاسک کالعدم لشکر جھنگوي کے نعيم بخاري اور دلاورعرف دلدار ديا کرتے تھے-ياد رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑے صنعتي شہر کراچي ميں فرقہ وارانہ دھشتگردي کے نتيجے ميں اب تک سيکڑوں افراد اپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں اور چند روز قبل ہي کراچي کے معروف ماہر تعليم اور مذہبي اسکالر پروفيسر سيد تقي ھادي نقوي کو دھشتگردوں نے گولي مار کر شہيد کرديا پاکستان بھر ميں شيعہ مسلمانوں کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اس ملک کي کئي جماعتوں نے گذشتہ روز احتجاجي مظاہرے کر کے شيعہ مسلمانوں کي جاري ٹارگٹ کلنگ کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ فرقہ پرست دھشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعي سزائيں دے-


متعلقہ تحریریں:

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع

پاکستان کے وزير اعظم کا دورۂ امريکہ