• صارفین کی تعداد :
  • 698
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

مزاحمتي معيشت آئندہ برسوں ميں ايران کي معيشت کے لئے سودمند

مزاحمتی معیشت آئندہ برسوں میں ایران کی معیشت کے لئے سودمند۔

اسلامي جمہوريۂ ايران  کے صدر نے کہا ہے کہ مزاحمتي معيشت سے آئندہ برسوں ميں ايران کي معيشت کو فروغ حاصل ہو گا - ارنا کي رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني نے آج  رہبر کا انتخاب کرنے والي کونسل ، مجلس خبرگان کے اجلاس کے ضمن ميں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ مزاحمتي معيشت کي کلي پاليسيوں کے دائرے ميں ، ايران ميں نئي کوششوں کا آغاز ہونا چاہئے - صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمتي معيشت ، ايراني معيشت کو اس قدر مستحکم کرديگي کہ مختلف حالات ميں ملک کي معيشت پائيدار رہ سکے گي اور بد خواہ عناصر کوئي مشکل کھڑي نہيں کر سکيں گے - جناب روحاني نے اس امر پر تاکيد کرتے ہوئے کہ  مزاحمتي معيشت کے علاوہ ايران کے ايٹمي مسئلے کا موضوع بھي مجلس خبرگان رہبري کےاجلاس کا موضوع تھا کہا کہ ايران کے ايٹمي حق کے تحفظ کے سلسلے ميں کوئي تشويش نہيں پائي جاتي کيوں کہ حکومت ايران کسي بھي طور پر اپني ريڈ لائنز کو پار نہيں کرے گي - انہوں نے کہا کہ ملت ايران کے حقوق کو پائيدار بنائے جانے کے ساتھ ہي جو مظالم عوام پر روا رکھے جا ر ہے ہيں اور جو  ناروا اور غلط پابندياں ان پر عائد کي گئي ہيں انہيں ختم ہونا چاہئے - ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ اسلامي جمہوريۂ ايران اعتماد کي بحالي کے دائرے ميں اپني پرامن سرگرمياں انجام دے رہا ہے تاکہ بدخواہ عناصر ، عالمي رائے عامہ کو ملت  ايران کے خلاف اکسا نہ سکيں - صدر ايران نے ايران کے خلاف امريکي حکام کے حاليہ دھمکي آميز بيانات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کا حقيقت سےکوئي تعلق نہيں ہے اور دنيا کے تمام ملک ايران کي کاميابي کي باتيں کر رہے ہيں اور ان کا خيال ہے کہ غلط پاليسيوں اور دباۆ کے خلاف ايران کي استقامت و پائيداري کامياب تھي -

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

عشرۂ فجر ظلم کا خاتمہ اور اپنے مقدرات پر عوام کي حکومت کا آغاز

صدد روحاني کي تيونس کے آئين کي منظوي پر مبارکباد