• صارفین کی تعداد :
  • 682
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

پاکستان: اسلام آباد حملہ، ملک بھر ميں ہڑتال

پاکستان: اسلام آباد حملہ، ملک بھر میں ہڑتال

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں دہشت گردي کے خلاف اس ملک کي بار کونسل نے آج پاکستان بھر ميں ہڑتال، جبکہ اسلام آباد ہائي کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار نے ايک ہفتے تک عدالتوں ميں پيش نہ ہونے کا فيصلہ کيا- ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہري ميں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان بار کي اپيل پر مختلف شہروں ميں وکلا، عدالتوں ميں پيش نہيں ہوئے، بار ايسوي ايشنز کے اجلاس ميں وکلا نے دہشت گردي ميں ملوث ملزمان کو فوري طور پر گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کيا- ان ذرائع کے مطابق چيف جسٹس لاہور ہائي کورٹ نے ہائي کورٹ بار کا دورہ کيا، ان کا کہنا تھا کہ يہ ايک افسوسناک واقعہ ہے- ادھر پشاورہائي کورٹ بار اور بلوچستان بار ايسوسي ايشن کي جانب سے بھي اسلام آباد حملوں کے خلاف صوبہ بھر ميں عدالتي کارروائي کا بائيکاٹ کيا گيا-پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر ميں ہڑتال کا اعلان کيا جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد ہائي کورٹ بار نے واقعے کے سوگ ميں ايک ہفتے تک عدالتي کاروائي کے بائيکاٹ کا اعلان کيا ہے-دوسري جانب پاکستان کے چيف جسٹس تصدق حسين جيلاني نے دہشت گردي کے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے سيکرٹري داخلہ، چيف کمشنر اور آئي جي اسلام آباد کو عدالت طلب کرليا جبکہ چاروں صوبوں کے چيف سيکرٹريز سے 3 دن ميں عدالتوں کے سيکيورٹي اقدامات کي رپورٹ بھي طلب کرلي  جس کے بعد سپريم کورٹ ميں ايف ايٹ کچہري حملے پرازخود نوٹس کي سماعت کے دوران سيکريٹري داخلہ نے ايف ايٹ حملے کي تفصيلي رپورٹ عدالت ميں پيش کر دي-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان، کابينہ کا اہم اجلاس طلب کرليا گيا

پاکستان ايراني بي ايس ايف کے افراد کي رہائي کي کوشش کرے