• صارفین کی تعداد :
  • 1905
  • 3/9/2014
  • تاريخ :

آيۃ اللہ سيستاني کيلئے امن کا نوبل انعام

آیۃ اللہ سیستانی کیلئے امن کا نوبل انعام

عراق کے نامور مرجع تقليد آيۃ اللہ سيد علي حسيني سيستاني کو امن کے نوبل انعام کيلئے نامزد کر ديا گيا- عراق کے الزمان اخبار کے حوالے سے ذرائع کے مطابق عراق کے ايک رکن پارليمنٹ عبدالحسين الياسري نے کہا ہے کہ امن کے نوبل انعام کيلئے عراق کے نامور مرجع تقليد آيۃ اللہ سيد علي حسيني سيستاني کے نام کا انتخاب، دراصل عالمي سطح پر اس حقيقت کے اعتراف کے مطابق ہے کہ شيعہ مسلمان، ہر قسم کے تشدد و بدامني اور دہشتگردي کے خلاف ہيں- عراق کے اس رکن پارليمان نے کہا ہے کہ امن کا نوبل انعام، دنيا کا ايک اہم انعام ہے اور اس انعام کا حقدار، صرف وہي ہوتا ہے جو عالمي سطح پر لوگوں کي زندگي ميں غير معمولي اثر رکھتا ہے اور اس انعام کيلئے عراق کے نامور مرجع تقليد آيۃ اللہ سيد علي حسيني سيستاني کو نامزد کيا جانا، اس حقيقت کا ترجمان ہے کہ شيعہ مسلمانوں کے اصول و اقدار، حقيقي اسلام کے اصول و اقدار ہيں جو جغرافيائي سرحدوں تک محدود نہيں ہيں- دوسري جانب برطانيہ کے انگريزي اخبار ٹيليگراف نے بھي ايک مقالے ميں امن کے نوبل انعام کيلئے عراق کے نامور مرجع تقليد آيۃ اللہ سيد علي حسيني سيستاني کو ايک شائستہ شخصيت قرار ديا ہے اور لکھا ہے کہ عراق ميں تشدد و بدامني اور دہشتگردي کي روک تھام ميں نامور مرجع تقليد آيۃ اللہ سيد علي حسيني سيستاني نے غير معمولي کردار ادا کيا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں: