• صارفین کی تعداد :
  • 5601
  • 11/15/2014
  • تاريخ :

پاکستاني معاشرے ميں قوانين کا غلط استعمال

پاکستانی معاشرے میں قوانین کا غلط استعمال

پاکستان ميں مذھبي اقليتي برادري پر ظلم (حصہ اول)

يہ بھي سچ ہے کہ شہزاد اور اس کے خاندان نے بھٹے کے ملک کا قرضہ دينا تھا مگراس بربريت اور ظالمانہ واقعہ کے پيچھے شرمناک قصہ يہ بھي ہے کہ بھٹے کے مالک يوسف گجر کي نظرشہزاد کي بيوي شمع پر تھي اور وہ اسکو اپني ہوس کا نشانہ بنانا چاہتا تھا- جب شمع نے مالک کے اس ناپاک ارادے کے بارے ميں اپنے شوہر شہزاد کو بتايا تو وہ غصہ سے بھرک کربھٹے کے مالک کے پاس پہنچا اور دونوں ميں سخت تکرار ہو گئي- جسکے نتيجے ميں بھٹے کے مالک نے دونوں مياں بيوي پر قرآن کے صفحات جلانے کا الزام لگا ديا- وہاں کے پيش امام محمد حسين نے بغير تحقيق کئے لاوءڈ سپيکر پر متعدد بار اعلان کيا کہ ايک عيسائي جوڑے نے قرآن پاک کو نذر آتش کيا ہےاور جو شخص قرآن کي بے حرمتي کرتا ہے وہ سخت سزا کا مستحق ہو تا ہے- اس اعلان کو سنتے ہي لوگ گھروں اور کھيتوں سے کام کاج چھوڑ کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے- وہ دونوں مياں بيوي خوف کے مارے بھٹے کے قريب ہي بنے ايک کمرے ميں چھپ گئے مگر مشتعل ہجوم نے کمرے کي چھت توڑ کر دونوںمياں بيوي کو باہر نکالا -

وزيراعلٰي نے اس معاملے کي تفتيش کے ليے ايک تين رکني کميٹي بھي تشکيل دے دي ہے، جو اقليتي امور کے سيکريٹري، وزيراعلٰي کي انسپکشن ٹيم کے چيئرمين اور ايڈيشنل آئي جي پر مشتمل ہے- شہباز شريف کي ہدايات پر قصور پوليس نے اس گاوں ميں اور کلرکاآباد ميں مسيحي برادري کي سيکورٹي ميں اضافہ کرديا ہے، جہاں زيادہ تر مسيحي آباد ہيں- يہ سانحہ جس علاقے ميں رونما ہوا، وہ چک 59 سے تقريباً تين کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ہے- پوليس نے660 ديہاتيوں کے خلاف ايک مقدمہ بھي درج کرليا ہے، جس ميں وہ 60 افراد بھي شامل ہيں، جنہيں اس ايف آئي آر ميں نامزد کيا گيا ہے-

ايک مقامي مسلم رہائشي بلقيس کے مطابق شمع اس گاوں ميں صائمہ کے نام سے جاني جاتي تھي، اس کي شادي شہزاد مسيح سے تقريباً آٹھ سال پہلے ہوئي تھي- دو سے سات سال کے درمياني عمر کے ان کے تين بچے تھے-

انہوں نے کہا کہ شمع اس سانحےکے وقت حاملہ تھي- شمع کے سسر نذير مسيح ايک عامل تھے، اور چند ہفتے قبل ان کي وفات ہوئي تھي- ان کي وفات کے بعد شمع نے ان سے متعلق کچھ چيزيں جن ميں کاغذات بھي شامل تھے، جلا ديے تھے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

کشمير ميں فوج کي فائرنگ ميں دو افراد جاں بحق دو زخمي

سعودي عرب ميں مظاہرين کو پانچ سے دس سال کي قيد بامشقت