• صارفین کی تعداد :
  • 9123
  • 2/27/2015
  • تاريخ :

بچوں میں دماغی فالج کی علامات

جگر کے خلیوں کی پیوندکاری کا پہلا تجربہ

اس مرض میں مبتلا بچوں میں مختلف علامتیں ظاہر ہوتی ہیں جن کا ہم ذیل میں ذکر کر رہے ہیں ۔
1۔ دقیق اور نفیس قسم کی حرکات میں مشکلات پیش آتی ہے  جیسے لکھنا ، سوئی میں دھاگا ڈالنا اور قینچی وغیرہ کا استعمال کرنا وغیرہ وغیرہ ۔
2۔  ایسے بچے چلنے کے دوران یا کھڑے ہوتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے ہیں ۔
3۔ ہاتھ اور پاوں میں اچھی خاصی کمزوری محسوس ہوتی ہے ۔
4۔ غیر ارادی طور پر جسمانی اعضاء کی حرکت شروع ہو جاتی ہے ۔
5۔ اس بیماری میں مبتلا بچوں  کے چہرے کے پٹھے بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ لٹک جاتا ہے ۔
6۔ عام طور پر اس بیماری کی علامات تین سال کی عمر تک ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ان علامات کی شدّت بہت مختلف ہوتی ہے ۔ بعض اوقات یہ علامات اتنی کم ہوتی ہیں کہ ان کا پتہ لگانا بھی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ بعض اوقات ان کی شدّت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ وہ مریض کو بستر تک محدود کر دیتی ہے ۔
7۔ بعض مریضوں میں اس بیماری کے ساتھ دوسری بیماریوں کا بھی اضافہ ہو جاتا ہے جیسے ذہنی معذوری ، دیکھنے میں مسئلہ ، سننے میں مسئلہ وغیرہ وغیرہ ۔
بچوں میں دماغی فالج کی وجوھات
1۔ بعض اوقات حرام مغز کی جھلیاں سوجنا شروع ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آتا ہے ۔
2۔ دماغ کی درست انداز میں نشوونما نہ ہونا ۔
3۔ بعض اوقات وراثتی اثرات کی وجہ سے دماغ کی نشوونما ٹھیک طرح سے نہیں ہو رہی ہوتی ہے جبکہ بعض اوقات ماں کے پیٹ میں بچے کو چوٹ لگتی ہے جس کی وجہ سے  یہ مسئلہ سامنے آتا ہے ۔
4۔  دوران حاملگی اگر ماں کو انفکشن ہو جاۓ تب بھی یہ مسئلہ سامنے آتا ہے ۔
5۔ ماں اور بچے کے خون کے گروپ آپس میں مطابقت نہ رکھتے ہوں ۔
6۔ کبھی کبھار بچے کے خون میں پاۓ جانے والے خون کے  سرخ ذرّات تباہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کے باعث (Bilirubin  ) مادہ خون میں زیادہ  ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے کی جلد پیلی پڑ جاتی ہے ۔
7۔ نوزاد بچے کو ابتدائی چند مہینوں میں لگنے والی سر پر شدید چوٹ بھی اس کا باعث بن سکتی ہے ۔
8۔ بہت ساری نامعلوم وجوہات کی بنا  پر بھی یہ مسئلہ سامنے آتا ہے ۔  ( جاری ہے )

 


 متعلقہ تحریریں:

وزن گھٹانے کے ليے ناشتہ ترک کرنا مفيد ہے يا مضر؟

 کندھے کي بيماري کے مختلف مراحل