• صارفین کی تعداد :
  • 496
  • 5/25/2016
  • تاريخ :

جاپان ميں ہزاروں افراد کا امريکہ کے خلاف مظاہرہ

جاپان میں ہزاروں افراد کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ 

ہزاروں جاپاني شہريوں نے جزيرہ اوکيناوہ ميں امريکي فوجي اڈے کے سامنے مظاہرہ کيا۔ امريکي ميرين فوجي کے ہاتھوں جاپاني خاتون کي عصمت دري اور قتل کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے ميں شريک عوام، امريکي فوجي اڈہ بند کرنے اور امريکي فوجيوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے تھے۔ يہ مظاہرے ايسے وقت ميں ہوئے ہيں جب امريکي صدر بارک اوباما بدھ کے روز جي سيون کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کے لئے جاپان پہنچے ہيں۔ مظاہرين، امريکي فوجي، عصمت کے ليٹرے اور انسانيت کے قاتل ہيں جيسے نعرے بھي لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے اوکيناوہ کے ميئر نے کہا کہ پچھلے ستّر برس کے دوران امريکي فوجي اڈے کي وجہ سے اس شہر کے لاتعداد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے حکومت جاپان سے مطالبہ کيا کہ وہ امريکہ کے ساتھ فوجي تعاون کے معاہدے پر نظرثاني کرے۔اس سے پہلے جاپان کي وزارت خارجہ نے ٹوکيو ميں امريکي سفير کو طلب کر کے سابق امريکي فوجي کے ہاتھوں جاپاني خاتون کي عصمت دري اور قتل کے واقعے پر سخت احتجاج کيا۔جزيرہ اوکنياوہ ميں جاپاني خواتين کے خلاف امريکي فوجيوں کے مجرمانہ اقدامات کا معاملہ ٹوکيو واشنگٹن تعلقات ميں سخت کشيدگي کا سبب بنا ہوا ہے۔

 


متعلقہ تحریریں:

بغداد ميں سعودي سفير تخريب کار

امريکہ کا سعودي عرب کو انتباہ