• صارفین کی تعداد :
  • 680
  • 6/2/2016
  • تاريخ :

حضرت امام خميني(رہ) کے افکار نے بغداد کو داعش کے ہاتھ ميں جانے سے بچا ليا

حضرت امام خمینی(رہ) کے افکار نے بغداد کو داعش کے ہاتھ میں جانے سے بچا لیا


عراق کي اسلامي تنظيم نجباء کے سکريٹري جنرل نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد جونہي بغداد کے دروازے تک پہنچے تو امام خميني (رہ ) کے افکار سے سرشار ہمسايہ ملک ايران نے عراقي عوام اور حکومت کي درخواست پر مکمل حمايت اور پشتپناہي کا اعلان کر ديا اور حضرت امام خميني (رہ) کے افکار نے بغداد کو داعش کے ہاتھ ميں جانے سے بچا ليا۔

مہر خبررسان ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراق کي اسلامي تنظيم نجباء کے سکريٹري جنرل حج الاسلام والمسملين شيخ اکرم الکعبي  نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد جونہي بغداد کے دروازے تک پہنچے تو امام خميني (رہ ) کے افکار سے سرشار ہمسايہ ملک ايران نے عراقي عوام اور عراقي حکومت کي درخواست پر مکمل حمايت اور پشتپناہي کا اعلان کر ديا اور حضرت امام خميني (رہ) کے افکار نے بغداد کو داعش کے ہاتھ ميں جانے سے بچا ليا۔
انھوں نے کہا کہ سامراجي طاقتوں اور ان کے حاميوں کے بارے ميں امام خميني (رہ) نے دنيا اور عالم اسلام کو بيدار کيا اسلامي ممالک ميں اسلامي بيداري کي لہر حضرت امام خميني (رہ) کے افکار کا مظہر تھي جسے سامراجي طاقتوں نے داعشي لہر کے ذريعہ دبانے کي ناکام کوشش کي ہے۔

اکرم الکعبي نے کہا کہ حضرت امام خميني (رہ) نے انقلاب اسلامي کے ذريعہ دنيا ميں ايک نئي فکر پيدا کي اور وہ فکر سامراجي طاقتوں اور ان کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے کي فکر ہے، امام خميني (رہ) نے خطے ميں امريکہ اور اسرائيل کي غلام اور ظآلم و جابر شہنشاہيت کا تختہ الٹ کر علاقائي اقوام کے سامنے سامراجي طاقتوں کے خلاف عملي اقدام کي شاندار مثال قائم کي۔ شاہ کے زوال کے بعد امريکہ اور اسرائيل نے سعودي عرب کے شہنشاہوں کي پشت پر ہاتھ رکھ ليا اور جو کام کل شاہ ايران امريکہ اور اسرائيل کے لئے انجام ديتا تھا وہ آج سعودي عرب کے شہنشاہ ملک سلمان امريکہ اور اسرائيل کے لئے انجام دے رہے ہيں ليکن علا قائي عوام شيعہ اور سني ملکر حضرت امام خميني (رہ) کے افکار اور ان کے طرزعمل کي روشني ميں خطے ميں موجود امريکہ کے تمام حامي ، غلام اور نوکر بادشاہوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ شاہ ايران کي طرح خطے ميں موجود تمام امريکي نوکروں اور غلاموں کا خاتمہ ہوجائے گا اور امريکي غلاموں کے خاتمہ کے بعد بيت المقدس اور فلسطين بھي آزاد ہو جائيں گے اور شيعہ اور سني ملکر بيت المقدس ميں نماز ادا کريں گے۔