• صارفین کی تعداد :
  • 561
  • 6/2/2016
  • تاريخ :

ہندوستاني عدالت نے گجرات ميں مسلم کش فسادات مقدمہ ميں 24 ملزموں کو سزا سنا دي

ہندوستانی عدالت نے گجرات میں مسلم کش فسادات مقدمہ میں 24 ملزموں کو سزا سنا دی

 

ہندوستاني عدالت نے گجرات ميں مسلم کش فسادات سے متعلق گلبرگ سوسائٹي کيس ميں 24 ہندوانتہا پسند ملزمان کو سزا سنا دي ہے اور 36 ملزموں کو بري کر ديا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستاني عدالت نے گجرات ميں مسلم کش فسادات سے متعلق گلبرگ سوسائٹي کيس ميں 24 ہندوانتہا پسند ملزمان کو سزا سنا دي ہے اور 36 ملزموں کو بري کر ديا ہے۔  عدالت 6 جون کو ہونے والي سماعت کے دوران مجرموں کو دي جانے والي سزاوں کا باقاعدہ اعلان کرے گي۔ کانگريس کے سابق رکن مرحوم احسان جعفري کي اہليہ کا کہنا ہے کہ اس کيس ميں مکمل انصاف فراہم نہيں کيا گيا۔ بھارتي ميڈيا کے مطابق گجرات ميں مسلم کش فسادات سے متعلق گلبرگ سوسائٹي کيس ميں احمد آباد کي خصوصي عدالت نے فيصلہ سنا ديا ہے جس کے مطابق 24 ملزمان کو سزا سنائي گئي ہے اور 36 ملزمان کو بري کر ديا گيا ہے۔ بھارتي ميڈيا کے مطابق 24 ملزمان ميں سے 11 کو قتل اور 13 کو ديگر الزامات کے تحت سزا سنائي گئي ہے۔ايک ملزم اس وقت کے وزيراعلي گجرات اور موجودہ وزيراعظم نريندر مودي بھي تھے جنہيں ان فسادات ميں مارے جانے والے کانگريس کے رکن احسان جعفري کي اہليہ ذکيہ جعفري نے سازش کا ملزم نامزد کيا تھا بھارتي ميڈيا کے مطابق گلبرگ سوسائٹي کيس کے66 ميں سے5ملزمان انتقال کر چکے ہيں۔

واضح رہے کہ گجرات فسادات کا واقعہ 28 فروري کو گودھرا ٹرين واقعے کے ايک دن بعد ہوا تھا جس دوران ہندو انتہاءپسندوں نے گلبرگ سوسائٹي ميں 69 مسلمانوں کو زندہ جلا ديا تھا۔ ان فسادات کے مطابق کانگريس کے سابق رکن احسان جعفري کو بھي مار ديا گيا تھا جن کے گھر ميں کئي افراد اپني جانيں بچانے کيلئے پناہ لئے ہوئے تھے۔ بھارتي وزيراعظم نريندر مودي اس وقت گجرات کے وزيراعلي تھے اور ان پر فسادات نہ روکنے کا الزام بھي عائد کيا جاتا ہے جبکہ خود مودي بھي اس بارے ميں آج تک کوئي وضاحت نہيں دے سکے۔

کانگريس کے سابق رکن مقتول احسان جعفري کي اہليہ ذکيہ جعفري نے عدالتي فيصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کيس ميں مکمل انصاف فراہم نہيں کيا گيا۔