• صارفین کی تعداد :
  • 689
  • 6/23/2016
  • تاريخ :

بھوک ہڑتال کا40واں روز، ايم ڈبليو ايم کے مطالبات تسليم کيے جائيں

بھوک ہڑتال کا40واں روز، ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات تسلیم کیے جائیں


وحدت نيوز(اسلام آباد) پاکستان مسلم ليگ (ق) کے مرکزي رہنما چوہدري پرويز الہي اور سابق صوبائي وزير قانون راجہ بشارت نے اپنے اعلي سطح کے وفد کے ہمراہ ايم ڈبليو ايم کے احتجاجي کيمپ ميں مجلس وحدت مسلمين کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفري سے ملاقات کي۔ ملاقات ميں باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال ہوا ۔چوہدري پرويز الہي نے ميڈيا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ايک ملک گير سياسي و مذہبي جماعت کے سربراہ گزشتہ 40 روز سے بھوک ہڑتال پر ہيں اور حکومت ان کے مطالبات پر کان نہيں دھر رہي جو سراسر زيادتي ہے۔ انہيں انصاف دينا وفاقي حکومت کي ذمہ داري بنتي ہے مگر حکومت کي جانب سے تاحال کسي بھي قسم کي پيش رفت نہ ہونا انتہائي افسوسناک ہے۔ انہيں خوامخواہ ديوار کے ساتھ لگايا جا رہا ہے۔ ہم اس پرامن احتجاج کي مکمل حمايت کرتے ہيں اور حکومت کو يہ باور کرانے آئے ہيں کہ ان کے مطالبات تسليم کيے جائيں بصورت ديگر حالات کي ذمہ داري حکومت پر ہو گي۔
علامہ ناصر عباس جعفري نے کہ احتجاجي کيمپ ميں آمد پر دونوں سياسي رہنماوں اور ان کے وفد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سفاک اور بےحس ہو چکي ہے۔ اس وقت احتجاج کا يہ سلسلہ يورپ سميت دنيا بھر کے تمام ممالک ميں پھيل چکا ہے ليکن يہاں سے دو کلوميٹر سے بھي کم مسافت پر وزير اعظم ہاوس، پريزيڈنسي، پارليمنٹ، سپريم کورٹ اور ديگر وزارتيں موجود ہيں ليکن کسي ميں اتني اخلاقي جرات نہيں کہ وہ آ کر ہماري بات کو سن سکے ۔ان جابر حکمرانوں سے جمہوريت کا ڈھونگ رچايا ہوا ہے۔ انہيں عوام کي بالکل پرواہ نہيں ۔حکومت اس پرامن احتجاج کو مشتعل کرنے کي دانستہ کوشش ميں مصروف ہے۔ ہم ايک مہذب اور پُرامن قوم ہيں حکومت اپنے شاطرانہ ہتھکنڈوں سے ہميں پُر تشدد راستے پر نہيں لے جا سکتي۔ ہم نے پرامن انداز ميں اپنے احتجاج کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔ نيوز بريفنگ ميں علامہ ظفر حسن نقوي، علامہ اصغر عسکري اور نثار فيضي سميت ديگر رہنما بھي موجود تھے۔