• صارفین کی تعداد :
  • 987
  • 6/23/2016
  • تاريخ :

افغان پناہ گزينوں کي اب پاکستان ميں کوئي جگہ نہيں

افغان پناہ گزینوں کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

پاکستان کے مشير خارجہ سرتاج عزيز نے کہا ہےکہ پاکستان نے گزشتہ 3 دہائيوں سے زيادہ عرصے تک افغان پناہ گزينوں کي ميزباني کي تاہم اب مسائل کے باعث انہيں پاکستان ميں مزيد نہيں رکھ سکتے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے پاکستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان کے مشير خارجہ سرتاج عزيز نے کہا  ہےکہ پاکستان نے گزشتہ 3 دہائيوں سے زيادہ عرصے تک افغان پناہ گزينوں کي ميزباني کي تاہم اب مسائل کے باعث انہيں پاکستان ميں مزيد نہيں رکھ سکتے۔
اطلاعات کے مطابق مشير خارجہ سرتاج عزيز سے اقوام متحدہ کے پناہ گزينوں کے ليے ہائي کمشنر فلپو گرانڈي نے ملاقات کي جس ميں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات سميت افغان پناہ گزينوں سے متعلق بات چيت کي گئي۔
اقوام متحدہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مشير خارجہ سرتاج عزيز نے کہا کہ پاکستان نے 3 دہائيوں سے بھي زائد عرصہ تک افغان پناہ گزينوں کي ميزباني کرکے خير سگالي کا مظاہرہ کيا تاہم اب سماجي، اقتصادي اور ماحولياتي مسائل کے باعث پناہ گزينوں کو مزيد پاکستان ميں نہيں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درميان مزيد موثر سرحدي نظم و نسق سکيورٹي کے نقطہ نظر سے ضروري ہے۔