• صارفین کی تعداد :
  • 1258
  • 6/25/2016
  • تاريخ :

صدر بشار اسد کو گرانے کا پروجيکٹ ناکام/ آل خليفہ ،سعودي عرب اور برطانيہ کےغلام

 

صدر بشار اسد کو گرانے کا پروجیکٹ ناکام


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے بحريني عوام پر آل خليفہ کے بہيمانہ اور سفاکانہ مظالم کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ در حقيقت برطانوي اور سعودي عرب کے احکامات کے مجري ہيں۔ 

مہر خبررساں ايجنسي نے المنار کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ  نے بحريني عوام پر آل خليفہ کے بہيمانہ اور سفاکانہ مظالم کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خليفہ در حقيقت برطانوي اور سعودي عرب کے احکامات کے مجري ہيں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے شہيد سيد بدرالدين (ذوالفقار )  کے چہلم کي مناسبت سےمنقعد مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہيد بدرالدين کي شہادت سے  ہم ايک مفکر اور مدبر انسان سے محروم ہو گئے ہيں۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہيد بدرالدين (ذوالفقار) ايک بہادر، شجاع اور نڈر کمانڈر تھے انھوں نے کہا کہ 2006 کي جنگ کے بعد لبناني قيديوں کو آزاد کرانے ميں شہد بدرالدين کا اہم کردار تھا اور وہ لبناني مذاکراتي ٹيم کے سربراہ تھے۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم شامي  اور عراقي عوام کي حمايت جاري رکھيں گے اور اس کے ساتھ لبنان کے مفادات کا بھي تحفظ کريں گے۔
سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائيل اور داعش دہشت گردوں کا واحد محاذ ہے دونوں عالم اسلام کي توجہ مسئلہ فلسطين سے ہٹانے کي تلاش و کوشش کررہے ہيں داعش کے اعلي کمانڈر امريکي ، اسرائيلي اور سعودي ايجنٹ ہيں جو مغربي ممالک کے مفادات کے لئے اسلامي ممالک ميں عدم استحکام پيدا کر رہے ہيں۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ اگر ايران، حزب اللہ لبنان اور عراقي رضاکار دستے بر وقت کارروائي نہ کرتے تو بغداد آج داعش اور اسرائيل کے کنٹرول ميں ہوتا۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ صدر بشار اسد کي حمايت ہمارا اسلامي، اخلاقي اور ايماني فريضہ ہے اور ہم اس وقت تک شام ميں موجود رہيں گے جب تک شامي حکومت اور شامي عوام چاہييں گے۔  انھوں نے کہا کہ سن 2006 کي جنگ ميں ہم نے بشار اسد اور ايران کي حمايت سے اسرائيل کو شکست دي اور آج ہمارا فريضہ ہے کہ ہم داعش دہشت گردوں کي شکل ميں امريکہ، اسرائيل اور سعودي عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے بشار اسد کا تعاون کريں۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ بحرين کي آل خليفہ حکومت بحريني عوام کے حقوق کو پامال کرنے کے سلسلے ميں  سعودي عرب اور برطانيہ کے احکامات پر عمل کر رہي ہے ۔

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودي عرب خطے ميں امريکي منصوبوں کو عملي جامہ پہنانے کي کوشش کر رہا ہے جس ميں اسے تاريخي شکست اور ناکامي کا سامنا ہے۔