• صارفین کی تعداد :
  • 878
  • 7/24/2016
  • تاريخ :

کشمير قيامت تک پاکستان نہيں بن سکتا

کشمیر قیامت تک پاکستان نہیں بن سکتا


ہندوستان کي وزير خارجہ سشما سوراج نے پاکستاني وزير اعظم کے بيان "کشمير بنےگا پاکستان" کا سخت جواب ديتے ہوئے کہا ہے کہ کشمير کبھي پاکستان نہيں بنے گا، پاکستان صرف دہشت گردوں کي حمايت کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستان کي وزير خارجہ سشما سوراج  نے نئي دہلي ميں پريس کانفرنس ميں  پاکستاني وزير اعظم کے بيان "کشمير بنے گا پاکستان" کا سخت جواب ديتے ہوئے کہا ہے کہ کشمير کبھي پاکستان نہيں بنے گا اور پاکستان صرف دہشت گردوں کي حمايت کر رہا ہے۔  سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پورا ہندوستان پاکستاني وزير اعظم کو يک آواز ہو کر يہ بتانا چاہتا ہے کہ ان کا اور پاکستان کا کشمير کو اپنا حصہ بنانے کا خواب کبھي پورا نہيں ہو گا۔  انہوں نے پاکستان پر، اقوام متحدہ کي جانب سے کالعدم قرار دي گئيں دہشت گرد تنظيموں کي مدد سے، کشمير ميں آزادي کي لڑائي لڑنے والوں کي پشت پناہي کا الزام بھي لگايا۔  سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ’پاکستاني وزير اعظم نے کہا کہ ان کي دعائيں کشميري عوام کے ساتھ ہيں، ميں انہيں ياد دلانا چاہتي ہوں کہ پاکستان نے وادي کے عوام کے ليے کبھي دعا نہيں کي بلکہ انہيں دہشت گردي کي صورت ميں دکھ اور تکليف سے دوچار کيا۔  انہوں نے وزير اعظم نواز شريف کي جانب سے برہان مظفر واني کي ہلاکت پر مذمتي بيان کي مذمت کرتے ہوئے سوال کيا کہ نواز شريف نے مظفر واني کو ’حزب المجاہدين‘ کا حصہ ہونے کے باوجود شہيد قرار ديکر ثابت کر ديا ہے کہ پاکستان مسلح دہشت گردوں کي پشتپناہي کر رہا ہے۔