• صارفین کی تعداد :
  • 990
  • 7/27/2016
  • تاريخ :

ہندوستاني فوج کشمير ميں ظلم کے پہاڑ توڑ رہي ہے

ہندوستانی فوج کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑرہی ہے

ہندوستاني دارالحکومت نئي دہلي کي شاہي جامع مسجد کے امام نے وادي کشمير ميں ہندوستاني فورسز کي فائرنگ سے کشميري نوجوانوں کے قتل عام پر شديد تشويش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمير ميں حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہيں اور ہندوستاني فورسز ظلم و تشدد کا ارتکاب کر رہي ہيں۔

مہر خبررساں ايجنسي  نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستاني دارالحکومت نئي دہلي کي شاہي جامع مسجد کے امام مولانا سيد احمد بخاري نے وادي کشمير ميں بھارتي فورسز کي فائرنگ سے کشميري نوجوانوں کے قتل عام پر شديد تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمير ميں حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہيں اور ہندوستاني فورسز ظلم و تشدد کا ارتکاب کر رہي ہيں۔  اطلاعات کے مطابق مولانا سيد احمد بخاري نے ايک بيان ميں کہا کہ بھارتي فورسز جس طرح سے نہتے کشميري نوجوانوں کو نشانہ بنا رہي ہيں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستاني فورسز اسرائيلي فوج سے تربيت حاصل کرکے ظلم کے پہاڑ توڑ رہي ہے۔  مولانا بخاري نے کہا کہ تشدد کے ذريعے احتجاج کو دبايا نہيں جا سکتا۔ بھارتي حکومت نے اگر اپني کشمير پاليسي پر فوري طور نظرثاني نہ کي تو کشمير ميں صورتحال دھماکہ خيز رخ اختيار کرسکتي ہے اور اس سے پورے بھارت ميں امن و امان کي صورتحال پر منفي اثر پڑ سکتا ہے۔