• صارفین کی تعداد :
  • 843
  • 8/1/2016
  • تاريخ :

متحدہ عرب امارات ، ترکي ميں ناکام فوجي بغاوت ميں ملوث

ترکی کی بغاوت میں متحدہ عرب امارات ملوّث

ترک انٹيليجنس کے قريبي ذرائع کے مطابق ترکي ميں ناکام فوج بغاوت کرنے والے اصلي عناصر کو متحدہ عرب امارات نے بڑے پيمانے پر مالي مدد فراہم کي تھي اور متحدہ عرب امارات کا فوجي بغاوت کرنے والوں کے ساتھ قريبي رابطہ تھا۔

مہر خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ترک انٹيليجنس کے قريبي ذرائع نے ميڈل ايسٹ سے گفتگو ميں کہا ہے کہ ترکي ميں ناکام فوج بغاوت کرنے والے اصلي عناصر کو متحدہ عرب امارات نے بڑے پيمانے پر مالي مدد فراہم کي تھي اور متحدہ عرب امارات کا فوجي بغاوت کرنے والوں کے ساتھ قريبي رابطہ تھا۔ ترک انٹيليجنس کے مطابق محمد دحلان نے ترک فوجي باغيوں اور فتح اللہ گولن کے درميان قريبي  ربطہ کے طور پر کام کيا ہے۔ محمد دحلان متحدہ عرب امارات سے رقم لے کر ترکي ميں فوجي باغيوں کو فراہم کرتا رہا ہے محمد دحلان فتح تحريک کے اعلي رکن  ہيں جس پر امارات سے رقم لے کر ترکي کے فوجي باغيوں کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ميڈل ايسٹ کے مطابق ترکي ميں ہونے والي فوجي بغاوت ميں سعودي عرب  بھي ملوث ہے اور سعودي عرب کے ٹي وي چينل العربيہ نے تو فوجي باغيوں کي فتح کا اعلان بھي کر ديا تھا۔ ترکي ميں فوجي بغاوت کي ناکامي کے بعد امارات نے دحلان کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر ديا اور اس سے دور رہنے ميں ہي عافيت سمجھي۔