• صارفین کی تعداد :
  • 1343
  • 8/8/2016
  • تاريخ :

حزب المجاہدين کا پاکستان سے ہندوستان کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کا مطالبہ

حزب المجاہدین کا پاکستان سے ہندوستان کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کا مطالبہ


ہندوستان کے زير انتظام کشمير ميں سرگرم عليحدکي پسند مسلح تنظيم حزب المجاہدين کے سربراہ صلاح الدين نے پاکستان سےمطالبہ کيا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ سفارتي تعلقات کو منطقع کر دے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمير ميں سرگرم عليحدکي پسند مسلح تنظيم حزب المجاہدين کے سربراہ  صلاح الدين نے پاکستان سےمطالبہ کيا ہے کہ وہ ہندوستان سے سفارتي تعلقات کومنطقع کر دے۔  انہوں نے کہا کہ اگر تنازع کا پر امن حل نہ نکل سکے تو پاکستان کو چاہيے کہ وہ برہان واني کے قتل پر ہندوستان سے سفارتي تعلقات منقطع کرنے پر غور کرے۔ کراچي ميں جماعت اسلامي کے مرکز ادارہ نور حق ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدين نے کہا کہ نوجوان کمانڈر برہان واني کے قتل نے کشمير کي جدوجہد آزادي کو نيا مطلب فراہم کيا ہے۔ صلاح الدين متحدہ جہاد کونسل کے بھي سربراہ ہيں اور انہوں نے مسلسل ايک گھنٹے تک پريس کانفرنس سے خطاب کيا اور اس موقع پر جماعت اسلامي کراچي کے امير نعيم الرحمان سميت ديگر رہنما بھي موجود تھے۔ صلاح الدين نے کہا کہ 'کشمير ميں 30 روز سے کرفيو نافذ ہے، پر تشدد واقعات ميں 65 کشميري ہلاک ہو چکے ہيں اور 125 کے قريب زخمي ہيں جنہيں ہندوستاني فورسز نے پيليٹ گنز سے نشانہ بنايا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم ہي تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔