• صارفین کی تعداد :
  • 1364
  • 8/11/2016
  • تاريخ :

آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي اورآيت اللہ اختري کے علامہ راجہ ناصرعباس کيلئےخصوصي پيغامات،بھوک ہڑتال ختم کرنے کا حکم

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ اختری کے علامہ راجہ ناصرعباس کیلئےخصوصی پیغامات،بھوک ہڑتال

وحدت نيوز(مانٹرنگ ڈيسک) مرجع جہان تقليد حضرت آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي اور مجمع جہاني اہل بيت کے سيکرٹري جنرل آيت اللہ اختري نے مجلس وحدت مسلمين کے سيکرٹري جنرل علامہ ناصر عباس جعفري کو بھوک ہڑتال ختم کرنيکا حکم ديديا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفري کے نام لکھے گئے پيغام ميں آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس اور ان کے رفقا نے پاکستان ميں پيروان اہلبيت عليہ السلام کے حقوق کي خاطر بھوک ہڑتال کے ذريعے بڑي جاں فشاني کي ہے اور اس کي بازگشت دنيا کے مختلف گوشوں تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ الحمد اللہ قابل ملاحظہ نتائج بھي برآمد ہوئے ہيں۔ ميں علامہ ناصر عباس جعفري اور ان کے رفقا سے گذارش کرتا ہوں کہ اپني جان کي حفاظت کي خاطر اس بھوک ہڑتال کو ختم کر ديں۔ اسي طرح مجمع اہل بيت کے سيکرٹري جنرل حضرت آيت اللہ اختري نے کہا ہے کہ اس ميں کس قسم کا کوئي شک نہيں کہ دشمن يعني امريکہ، صيہونيت اور تکفيريت کو جس چيز نے خوفزدہ کيا ہوا ہے وہ اس ملک (پاکستان) ميں آپ اور  آپ جيسے ديگر بيدار علمائے کرام کي موجودگي ہے، جو پاکستاني قوم خواہ شيعہ ہو يا سني، سب ميں اتحاد و يگانگت کي کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کي رہنمائي کي ذمہ داري اٹھائے ہوئے ۔