• صارفین کی تعداد :
  • 1275
  • 8/23/2016
  • تاريخ :

پاک و افغان سرحد پرخيبر تين آپريشن ميں اب تک 40 وہابي دہشت گرد ہلاک

پاک و افغان سرحد پرخیبر تین آپریشن میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستاني فوج کي جانب سے افغان سرحد کے قريب خيبر ايجنسي کي وادي راجگل ميں گذشتہ ايک ہفتے سے جاري آپريشن خيبر تين کے دوران اب تک 40 وہابي دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمي ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے بھي تباہ کرديئے گئے ہيں۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستاني فوج کي جانب سے افغان سرحد کے قريب خيبر ايجنسي کي وادي راجگل ميں گذشتہ ايک ہفتے سے جاري آپريشن خيبر تين کے دوران اب تک 40 وہابي دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمي ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے بھي تباہ کرديئے گئے ہيں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئي ايس پي آر) کے مطابق سکيورٹي فورسز نے راجگل کے دشوار گزار پہاڑي علاقے ميں فضائي اور زميني کارروائياں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے تباہ کر ديئے۔ترجمان آئي ايس پي آر نے واضح کيا کہ سکيورٹي فورسز نے راجگل کے پہاڑوں اور دروں کا کنٹرول سنبھال ليا ہے اور راجگل کي پہاڑيوں پر سکيورٹي فورسز اپني پوزيشن مستحکم بنا رہي ہے ۔ترجمان کے مطابق دامو درب کے علاقے ميں سرچ آپريشن کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا گيا جبکہ سرچ آپريشن کے دوران بارودي سرنگيں بھي برآمد ہوئي ہيں واضح  رہے کہ رواں ماہ 16 اگست کو پاک فوج نے پاک-افغان بارڈر کے اطراف ميں آپريشن کا آغاز کيا تھا، جس کا مقصد خيبر ايجنسي ميں دہشت گردوں کي آمدورفت روکنا ہےآئي ايس پي آر کے مطابق اس مقصد کے ليے خيبر ايجنسي کي راجگل وادي کے پہاڑوں اور دروں ميں سکيورٹي فورسز کے دستے بھي تعينات کيے گئے ہيں ۔