• صارفین کی تعداد :
  • 3519
  • 8/23/2016
  • تاريخ :

ايران نے دہشت گردي کے خلاف عراق کي بہت بڑي مدد کي

ایران نے دہشت گردی کے خلاف عراق کی بہت بڑی مدد کی


عراقي پارليمنٹ کے اسپيکر سليم الجبوري نے کہا ہے کہ ايران نے دہشت گردي کے خلاف عراقي عوام اور حکومت کي قابل توجہ اور بہت بڑي مدد کي ہے اور ايران ان ممالک ميں شامل ہے جو دہشت گردي کے خلاف عراق کي مدد کررہے ہيں۔
مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو ميں عراقي پارليمنٹ کے اسپيکر سليم الجبوري نے کہا ہے کہ ايران نے دہشت گردي کے خلاف  عراقي عوام اور حکومت کي قابل توجہ اور بہت  بڑي مدد کي ہے اور ايران ان ممالک ميں شامل ہے جو دہشت گردي کے خلاف عراق کي مدد کر رہے ہيں۔
عراقي اسپيکر سليم الجبوري کل ايک اعلي وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جہاں انھوں نے سب سے پہلے ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف سے ملاقات اور گفتگو کي۔  عراقي اسپيکر نے ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر ، ايران کي اعلي قومي سلامتي کے سکريٹري علي شمخاني اور ايراني صدر حسن روحاني کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمي امور پر تبادلہ خيال کيا۔

عراقي اسپيکر نے مہر نيوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عراق ميں دہشت گردي عروج پر تھي اور وہابي دہشت گرد ہر جگہ قبضہ کر رہے تھے اور رعاقي حکومت کو شديد مشکلات کا سامنا تھا تو اسو قت ايران پہلا ملک تھا جس نے بڑھ کر عراقي عوام اور حکومت کي حمايت اور مدد کي  اور عراقي عوام اور عراقي حکومت ايران کي اس حمايت کا شکريہ ادا کرتے ہيں۔ اس نے کہا کہ دہشت گردي کے خلاف ايران کي جد وجہد کو فراموش نہيں کيا جا سکتا ہے۔