• صارفین کی تعداد :
  • 3849
  • 9/19/2016
  • تاريخ :

ہندوستان ميں لاکھوں بچے بھوک و افلاس کا شکار

ہندوستان میں لاکھوں بچے بھوک و افلاس کا شکار


نيشنل فيملي ہيلتھ کے تازہ ترين سروے ميں انکشاف کيا گيا ہے کہ ہندوستان ميں پانچ سال سے کم عمر کے بياليس فيصد بچے غذائي قلت کا شکار ہيں۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ نيشنل فيملي ہيلتھ کے تازہ ترين سروے ميں انکشاف کيا گيا ہے کہ ہندوستان  ميں پانچ سال سے کم عمر کے بياليس فيصد بچے غذائي قلت کا شکار ہيں، رياست مدھيہ پرديش ميں صورتحال سب سے زيادہ سنگين ہے جہاں ضلع شوپر کے سرکاري ہسپتال ميں ايک سو ستتر بچوں کو داخل کيا گيا ہے جن ميں سے پيسنٹھ کي حالت تشويشناک ہےميڈيا رپورٹس کے مطابق ضلع بھر ميں چار سو اکسٹھ بچے صورتحال سے زيادہ متاثر ہوئے ہيں جبکہ يہاں صرف اعشاريہ چار فيصد بچوں کو ہي مناسب غذا اور کھانا ملتا ہے۔