• صارفین کی تعداد :
  • 108
  • 10/16/2017
  • تاريخ :

ایران کی اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر تنقید

ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ میں غیروابستہ تحریک (NAM) کی جانب سے سلامتی کونسل کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر دوسری ریاستوں کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھے.

ایران کی اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر تنقید

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ میں غیروابستہ تحریک (NAM) کی جانب سے سلامتی کونسل کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر دوسری ریاستوں کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھے.

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی کے نائب مندوب 'اسحاق آل حبیب' نے اقوام متحدہ کے قانونی امور کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان قومی اور عالمی سطح پر قانون کی بالادستی تھا.

اس موقع پر انہوں نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و سلامتی کے دیرپا قیام بالخصوص سماجی اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قومی اور عالمی سطح پر قانون کی بالادستی ناگزیر ہے.

عالمی چیلنجز کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے اس ادارے کے دیگر رکن ممالک کی سرگرمیوں میں مداخلت کرنے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

انہوں نے مزید کہا کہ غیروابستہ تحریک کے ممالک کو عالمی سطح پر قانونی کی بالادستی کے حوالے سے یکطرفہ کاروائیوں اور منفی اقدامات پر تشویش ہے اور سمجھتے ہیں کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کے دوسرے ممالک پر اپنی خواہشات مسلط کرے جس سے وہ ممالک اپنے قانونی اور جائز حقوق سے محروم رہیں.

اسحاق آل حبیب نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک میں قانون کو کمزور اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی شدید مذمت بھی کی.

انہوں نے مزید کہا کہ غیروابستہ تحریک ایک بار پھر فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور اس حوالے سے ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کا مطالبہ بھی کرتے ہیں.