• صارفین کی تعداد :
  • 39
  • 12/28/2017 9:15:00 PM
  • تاريخ :

امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی آیت اللہ العظمی خامنہ ای

وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔

 
امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی آیت اللہ العظمی خامنہ ای


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ارکان سے ملاقات میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں اور شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض افراد دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دشمن کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برسوں میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف امریکہ کی عداوتوں اور اور سازشوں کی شکست اور ناکامی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم مستقبل میں بھی امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑ دے گی ، ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ ترقی اورپیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔