• صارفین کی تعداد :
  • 95
  • 1/2/2018 4:49:00 PM
  • تاريخ :

دشمن ایران کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے: آیت اللہ خامنہ ای

قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے دشمن وطن عزیز ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے جبکہ حالیہ واقعات میں بھی ملک دشمن عناصر ملوث ہیں.

 
دشمن ایران کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے: آیت اللہ خامنہ ای


قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے دشمن وطن عزیز ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے جبکہ حالیہ واقعات میں بھی ملک دشمن عناصر ملوث ہیں.

ان خیالات کا اظہار ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے منگل کے روز تہران میں شہدا کے بعض اہل خانہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ دشمن ایرانی عوام اور ملک میں پھوٹ پڑنے کا خواہاں ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کے لئے ہمہ وقت موقع کی تلاش میں ہے.

انہوں نے ایران میں حالیہ رونما ہونے والے بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ ایران کے دشمنوں نے پیسے، ھتھیار، منفی پالیسی اور اپنے اتحادیوں کے جاسوسی اداروں کے ذریعے حالیہ واقعات میں مداخلت کی اور ملک میں قائم اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کمر کس لی.

قائد انقلاب نے فرمایا کہ وطن کے شہدا نے اپنی قربانیوں سے آج ملک اور ایرانی قوم کی عزت، سلامتی اور وطن کے وقار کو سربلند کیا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی بہادری، قربانی اور جذبہ ایمانی سے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ دشمن ہمہ وقت ایران میں انتشار پھیلانے اور وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے لئے موقع کی تلاش کرتا ہے اور یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے.

قائد انقلاب نے فرمایا کہ وہ ایران میں حالیہ واقعات کے حوالے سے کچھ باتیں کریں گے جن کو جلد ایرانی قوم کے سامنے پیش کریں گے.

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایرانی قوم تا ابد شہدا کی مرہون منت رہے گی جنہوں نے اپنے گھر اور اہل خانہ چھوڑ کر دشمنوں کے سامنے سینہ سپر کیا.

اس موقع پر بعض مغربی ایشیائی ریاستوں اور شمال افریقی ممالک کی افسوسناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے قائد انقلاب نے فرمایا کہ اگر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران جابر بعثی نظام، ایران پر مسلط ہوجاتے وہ کسی چیز پہ بھی رحم نہ کرتا جس سے آج ایران کی صورتحال شام اور لیبیا سے بھی بدتر ہوتی.

منبع: ارنا نیوز