• صارفین کی تعداد :
  • 3898
  • 1/1/2008
  • تاريخ :

مخلوقات سے خدا کی شکایت نہ کرو

کعبه

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بلاؤں میں شریفوں کی طرح صبر کرو اور مخلوقات سے خدا کی شکایت نہ کرو کہ یہ رحمن و رحیم کی شکایت بے رحموں سے ہے۔

فرزند! تکلیف میں راحت کی طرح، فاقہ میں مالداری کی طرح، بلاؤں میں عافیت کی طرح خوش رہنا۔ معصومین علیہم السلام کا ارشاد ہے کہ بلاء و مصیبت میں صبر سے بہتر اطاعتِ خدا پر صبر ہے اور اس سے زیادہ افضل محرمات سے پر ہیز کی منزل میں صبر ہے۔مرسل اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے کہ جس شخص نے بھی مصیبت پر باقاعدہ صبر کر لیا اللہ اس کو تین سو درجات عنایت فرمائےگا کہ حد درجہ کی بلندی زمین و آسمان کے فاصلے سے زیادہ ہوگی اور جس نے اطاعت پر صبر کر لیا اسے چھ سو درجات عنایت کرے گا جن میں سے ہر ایک کی بلندی تحت الثریٰ سے عرش اعظم کے برابر ہوگی اور جس نے معصیت کے مقابلہ میں صبر کرلیا اسے نو سور ۹۰۰! درجات عنایت کرے گا جن میں سے ہر ایک کی بلندی آخر زمین سے آخر عرش تک ہوگی۔