• صارفین کی تعداد :
  • 5743
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی رحلت

یا زینب کبری

15 رجب سنہ 62 ھ ق کو رسول اکرم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیہا بہت سی مشکلات اور تکالیف اٹھانے کے بعد اس دنیا سے رحلت کرگئیں ۔ اسلام کی اس عظیم خاتون کی ولادت سنہ 6 ھ ق میں ہوئی اور دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت علی (ع) کی مقدس آغوش میں پرورش پائی ۔آپ نے اپنی پوری زندگی انسانی علم و کمالات حاصل کرنے میں گزاری ۔حضرت زینب (س) نے کربلا میں اپنے بھائی حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب کی شہادت کے بعد اپنے تاریخی خطبوں کے ذریعے جو تاریخ اسلام میں زندۂ جاوید ہیں، خاندان رسول (ص) پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کو آشکار کیا اور بنی امیہ کے خاندان کی حقیقت سے لوگوں کو آگاہ کیا ۔