• صارفین کی تعداد :
  • 1436
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گردوں نے ایک مسجد کو شہید کردیا ہے

پرچم عراق

عراقی پولیس کے مطابق القاعدہ سے وابستہ سلفی تکفیری دہشت گردوں نے  کرکوک میں ایک مسجد کو دھماکہ کرکے شہید کردیا ہے ایک دیگر واقعہ میں کرکوک شہر میں ہی دو تعمیراتی کارکنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیااس حملے میں دیگر دو کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں واضح رہے کہ سلفی تکفیری گروپ اسلام کے مقدس نام پر دہشت گردی پھیلا کر اسلام کو بدنام کررہا ہے یہ گروپ مسجدوں اور زیارت گاہوں کا شدید مخالف ہے اسی گروپ نے سامراء میں امامین عسکریین (ع) کے روضہ مبارک کو شہید کیا تھا اور اسی گروپ کے رہنماؤں نے مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں آل رسول (‏ع) اور ازواج رسول (ع) اور صحابہ کبار کے روضوں کو بھی شہید کیا تھا یہ گروپ آج کل جہاد کے نام پر مسلمانوں کے پاکیزہ جذبات سے کھیل رہا ہے جبکہ جہاد کے الف با سے بھی اس گروپ کو کوئی واقفیت نہیں ہے