• صارفین کی تعداد :
  • 1499
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

عراقی صدر جلال طالبانی کئی سال کے بعد شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے ہیں

 

پرچم عراق
 

عراقی صدر جلال طالبانی کئی سال کے بعد پہلے اعلٰی عراقی رہنما ہیں جو شام کے دورے پر دمشق پہنچے ہیں یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب صدر بش نے شام اور ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دونوں ممالک عراق میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں صدر بش نے حال ہی میں عراق کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے عراق اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات 20 سال کے طویل عرصے کے بعد گزشتہ نومبر میں بحال ہوئے تھے صدر طالبانی کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ شام ساتھ  اپنے تعلقات میں فروغ پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ شام اور ایران کو الگ تھلک کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اطلاعات اس بات کی نشاندہی کررہی ہیں کہ امریکی صدر عراق پر نئی حکمت عملی کی روشنی میں خود الگ تھلگ ہوکر رہ گئے ہیں