• صارفین کی تعداد :
  • 1421
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کی شکست پرانکوائری کے بعد اسرائیلی فوج کے سربراہ نےاستعفی دے دیا ہے

حزب الله

گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ سے متعلق انکوائری کے بعد اسرائیلی چیف آف سٹاف لیفٹینٹجنرل ڈین حلوٹس نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اسرائیلیفوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ لیفٹینٹ جنرل ڈین حلوٹس نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو بتایا ہے کہ حزباللہ کے خلاف جنگ سے متعلق انکوائریوں کی روشنی میں وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہےہیں۔لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر 34روز تک جاری رہنے والے حملوں میں فوج اورحکومت کی کارکردگی پر اسرائیل میں کئی انکوائریاں ہو رہی ہیں۔اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کےخلاف جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے اور ملک کے اندر اس پر وسیع پیمانے پرتنقید ہوئی ہے۔اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اس وقت حملہ شروع کیاجب تنظیم نے جولائی میں کی گئی ایک کارروائی میں اس کے دو سپاہیوں کواغواء کر لیا تھا فوجیوں کو چھڑانے کے لئے اسرائیل نے لبنان پر فوجی حملہ کردیا اورلبنان کے کئی شہروں اور دیہاتوں پر وحشیانہ بماباری کی اور ہزاروں افراد کو شہیداور زخمی کیا لیکن حزب اللہ کو معمولی جانی نقصان اٹھانا پڑا اسرائیلی حملے کاجواب حزب اللہ نے پائمردی اور استقامت کے ساتھ دیا اور اسرائیلی فوجیوں کے چھکےچھڑا دیئے اس جنگ میں دو فوجیوں کی آزادی کے بجائے اسرائیل کو اپنے 116 فوجیوں گنواناپڑے جبکہ 43 اسرائیلی شہری بھی حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں آئے جبکہ حزب اللہ نےاسرائیلی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پرہیراکٹ داغے اور اسرائیل کو تاریخی شکست سے روبرو کردیا اور اس کی طاقت کا بھرم پھوڑدیا