• صارفین کی تعداد :
  • 1845
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

حسینی : عراق کے مذہبی اورعلمی مراکز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے

کره زمین

وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نےعراق کے مذہبی ،علمی اور ثقافتی مراکز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے انھوں نے عراق کی المستنصریہ یونیورسٹی  پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام اور یونیورسٹی طلباء کو بربریت کا نشانہ بنانے اور مذہبی اور علمی مراکز پر حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے کیونکہ اسلام بے گناہ افراد کے قتل کو حرام قراردیتا ہے ترجمان نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ،عراقی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی واضح رہے کہ کل عراق کی المستنصریہ یونیورسٹی  پر دہشت گردوں کے حملوں میں دو سو سے زائد طلباء جاں بحق ہوگئے تھے