• صارفین کی تعداد :
  • 1523
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

احمدی نژاد :پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایرانی عوام کا مسلّم حق ہے

احمدی نژاد

صدر احمدی نے العربیہ ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےتاکید کی ہے کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام بین الاقاومی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے مطابق ہے اور ایٹمی ایجنسی کا رکن ہونے کی حیثیت سے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایرانی عوام کا مسلّم ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے  صدر نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 1737 کو سیاسی قراردیا کیونکہ یہ قرارداد امریکی دباؤ کے تحت منظور کی گئی ہے صدر نے کہا کہ ہم نے آج تک ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بے مثال اور تاریخی تعاون کیا ہے اور اس کے بعد ہمارا تعاون ایٹمی ایجنسی کے فیصلوں کی روشنی میں ہوگا کویت خبررساں ایجنسی نے کل خبر دی تھی کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے گذشتہ جمعہ کو ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں رکن ممالک کو دعوت دی تھی اوردعوت کا ہدف  یہ بتایا تھا کہ ایران کے دوست ممالک ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کا قریب سے مشاہدہ کریں تاکہ وہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کریں ایک ایرانی سفارتکار نے نام فاش نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دعوت کے لئے 2 فروری کو دعوتنامے دیئے جائیں گےسفارتکار کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے مشرق وسطی میں ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلے میں دوہرا معیار اپنا رکھا ہے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر ہنگامہ کھڑا کررکھا ہے اور اسرائیل کے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل خاموشی اختیا کررکھی ہے سفارتکار کے مطابق ایران فی الحال این پی ٹی معاہدے سے الگ نہیں ہوگا