• صارفین کی تعداد :
  • 1561
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد نے ثقافتی مطبوعاتی ادارے ایران کا اچانک دورہ کیا ہے

احمدی نژاد

صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ثقافتی مطبوعاتی ادارے ایران کا اچانک دورہ کیا ہے صدر نے اس ادارے سے وابستہ مختلف اخباروں اور میگزین کےڈائریکٹروں ، ایڈیٹروں اور نامہ نگاروں سے ملاقات اور گفتگو کی  اس اچانک سفر میں وزیر ثقافت اور ارشاد اسلامی صفار ہرندی ، صدر کے دفتر کے ذرائع ابلاغ کے نائب سربراہ اور مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر کاوہ اشتہاردی اور ایرنا کے ڈائریکٹربھی صدراحمدی نژاد کے ہمراہ تھے اس ادارے کی طرف سے اخبار ایران (فارسی ) ایران ڈیلی (انگریزی) الوفاق (عربی ) ایران کھیل اور ایران سپید نشر کئے جاتے ہیں اور ایران میں نشریات کا یہ سب سے بڑا ادارہ ہے