• صارفین کی تعداد :
  • 1414
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

حسن کاظمی: عراقی حکام نے ایرانی سفارتکاروں کی عنقریب رہائی کا وعدہ کیا ہے

 

کره زمین

عراق میں ایرانی سفیر حسن کاظمی قمی نے ایران کے پانچ  سفارتکاروں کو عراقی شہر اربیل سے امریکی فوجیوں  کے ہاتھوں اغوا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ نے ایرانی سفارتکاروں کی عنقریب آزادی کا وعدہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قونصل خانے پر ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کا بھی ایران نے مطالبہ کیا ہے

حسن کاظمی نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ نے امریکی فوجیوں کے اس غیر قانونی اقدام کو عراقی حکومت اور عوام کی توہین قراردیا ہے اور کہا ہے کہ عراقی حکومت ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کے لئے امریکی حکام کے ساتھ گفتگو جاری رکھے ہوئے ہے اور عنقریب ایرانی سفارتکاروں کی رہائی متوقع ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قونصل خانے پر ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کا بھی ایران کا مطالبہ ہے واضح رہے کہ امریکہ نے عراق کے شہر اربیل میں ایرای قونصل خانے پر حملہ کرکے پانچ ایرانی سفارتکاروں کو اغوا کرلیا تھا مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو پھیلا رہا ہے