• صارفین کی تعداد :
  • 2121
  • 1/14/2008
  • تاريخ :

آیت اللہ امامی کاشانی : ایران کے خلاف پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہونگی

آیت الله امامی کاشانی

تہران کے عارضي امام جمعہ آیت امامی کاشانی نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے اختلافات کی موزیانہ کوششوں سے باخبر رہیں اور اپنے باہمی اتحاد اور اتفاق کے ذریعہ سامراجی طاقتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ مسلمانوں کے ساتھ  فوجی اور ثقافتی دو محاذوں پر بر سرپیکار ہیں برطانیہ ثقافتی محاذ پر شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنےکی کوشش کررہا ہے اور برطانیہ کو اس میدان میں پہلے سے کافی تجربہ حاصل ہے امامی کاشانی نے کہا کہ اس موقع پر عالم اسلام کے دانشوروں اور علماء کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں باہمی اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کی یہ کوشش ہے کہ شیعہ اور سنی ایکدوسرے کی باتوں کو تسلیم نہ کریں تاکہ ان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا نہ ہوسکے خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ وہ صدام کو پھانسی دیکر بھی اس سے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ صدام کو شیعوں نے قتل کیا جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ صدام کو امریکہ نے صدام بنایا تھا اور صدام کو امریکہ نے ہی تختہ دار پر چڑھایا ہے انھوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ صدام بعث پارٹی کا سربراہ تھا اور بعث پارٹی کے نظریات اور خیالات مکتب اہلسنت کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے ہیں صدام سنیوں کا رہنما نہیں تھا صدام نے اپنے دور میں شیعہ اور سنیوں دونوں کا قتل عام کیا ہے وہ نہ شیعوں کے ساتھ تھا نہ سنیوں کے ساتھ تھا وہ تو عمر بھر امریکہ کی ہاں میں ہاں ملاتا رہا ہے انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں کبھی شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں کبھی فوجی حملے کی دھمکی دے رہی ہیں اور کبھی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی بات کررہی ہیں  لہذا مسلمانوں کو ان کی ریشہ دوانیوں سے باخبر رہنا چاہیے