• صارفین کی تعداد :
  • 1889
  • 1/14/2008
  • تاريخ :

البرادعی : اقتصادی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہیں

 

البرادعی

 بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے پیرس میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےخبردار کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی طرف سے اقتصادی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہیں  اور اس سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان مزید فاصلہ پیدا ہوجائے گا برادعی نے کہا کہ وہ پیرس کی طرف سے خصوصی ایلچی تہران بھیجنے کے حق میں ہیں اور ہر وہ کوشش جو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں مفید ثاب ہو اس کی حامی ہیں برادعی نے کہا کہ سبھی اپنے اپنے موقف پر اصرار کررہے ہیں اور اس موقع پر ایک ایسے اقدام کی ضرورت ہے جو مذاکرات کے لئے راستہ کھول دے اس نے کہا کہ میری برجیحات میں یہ ہے کہ میں اس بات پر اطمینان پیدا کروں  کہ ایران یورینیم کی افزودگی کرنے کے بعد صنعتی ہونے کی طرف حرکت نہیں کرےگا اور ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو نظارت سے بھی نہیں روکے گا