• صارفین کی تعداد :
  • 1868
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

عالمی امن و صلح ،عدالت کے سائے میں ممکن ہے

 

حجت الاسلام والمسلمین اعرافی

مرکز جہانی علوم اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین اعرافی نے مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملی طور پر پائدار امن و صلح عدالت کے سائے میں ہی ممکن ہے انھوں نے کہا کہ عدالت کو پائدار صلح کے لئے لازمی شرط قراردیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر صلح اور پائدار امن فلسفی اور فکری بنیادوں پر استوار ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں ادیان نے بھی عالمی صلح اور مساوات کے لئے مناسب فلسفی نظریات پیش کئے ہیں انھوں نے کہا کہ انسان فطرت اور تشخص کے لحاظ مشترک ہیں اور اس بنیاد پر وہ باہمی طور پر امن و صلح کے ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں حجت الاسلام اعرافی نے کہا کہ باہمی اشتراک کے ساتھ انسان اسی وقت زندگی بسر کرسکتا ہے جب عدالت کے معیاروں پر توجہ مبذول کی جائے انھوں نے کہا کہ اگر چہ اس کی تعریف میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی انسان اس کے لئے معیاروں کو معین کرسکتا ہے