• صارفین کی تعداد :
  • 2068
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے آیت اللہ معرفت کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے

 

ہاشمی رفسنجانی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایک پیغام میں حوزہ علمیہ کے بزرگ استاد اور مفسر قرآن آیت اللہ شیخ ہادی معرفت کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے ہاشمی رفسنجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ معرفت کی رحلت کی دردناک خبر نے دل کو غمزدہ بنا دیا ہے اور حوزہ علمیہ ایک بزرگ عالم دین اور مفسر قرآن سے وجود سے محروم ہوگیا ہے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے مرحو م آیت اللہ معرفت کے لواحقین ان کے شاگردوں اور حوزہ  کے طلباء اور فضلاء کو اس دردناک رحلت پر تعزیت پیش کی ہے اور مرحوم کے لئے مغفرت اور غفران کی دعا فرمائی ہے